Latest News

رابعہ فاطمہ لندن یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کرلی۔

دربھنگہ: محمدرفیع ساگر۔
گائے گھاٹ بلاک حلقہ کے بینی باد باشندہ محمد شمیم کی بہو رابعہ فاطمہ نے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری لندن یونیورسٹی سے حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کی ہے ۔رابعہ فاطمہ نے بذریعہ موبائل فون نمائندہ کو یہ جانکاری دی ہیکہ میری شروع سے ہی یہ خواہش تھی کہ اعلی تعلیم کسی بڑی یونیورسٹی سے حاصل کروں جو اللہ کے فضل و کرم سے پورا ہو گیا اور انشاء اللہ آگے کی بھی تعلیم جاری وساری رہے گی ۔لندن جیسے ملک میں باپردہ حجاب کے ساتھ میں نے اپنی ماسٹر ڈگری کو مکمل کی ہے ۔شروعاتی دور میں جب میرا پہلا قدم لندن میں پڑا تو اس وقت عجیب سا لگا لیکن آہستہ آہستہ سب کچھ معمول پر ہونے لگا اور بڑی محنت و لگن کے ساتھ میں نے اپنی پڑھائی کو جاری رکھی جس کے نتیجے میں مجھے 80 فیصد نمبرات حاصل ہوئی اب میں یہی رہکر آگے کی تعلیم جاری رکھوں گی۔اور ایک بہتر سا جوب تلاش کر کے اپنی معاشی زندگی بھی یہی گزارنے کا ارادہ رکھ رہی ہوں۔وہیں انہوں نے گاؤں دیہات کی مسلم لڑکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کچھ کرنے کا عزم ہوتو کوئی بھی چیز حائل نہیں ہوگی۔میری کامیابی میں سب سے اہم رول میرے شوہر محمد امتیاز کا ہے انہوں نے ہر موڑ پر میرا قدم سے قدم ملا کر ساتھ دینے کا کام کئے ہیں۔رابعہ فاطمہ کی اس کامیابی پر مبارکباد دینے والوں میں محمد ریاض حسین سلفی،محمد ممتاز عالم،محمد رضوان عالم،محمد عرفان عالم،محمد افتخار عالم،محمد پیارے،محمد فیصل،محمد فیضان،محمد فرقان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر