Latest News

حاجی فضل الرحمن کے گھر اور فیکٹری میں چوتھے دن بھی انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری جاری۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔ 
سہارنپور میں بی ایس پی ایم پی حاجی فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ چوتھے دن بھی جاری رہا۔ بتایا گیا کہ یہ کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے سے ایک مرتبہ پھر شروع ہوئی۔
دوسری جانب جمعرات کو بھی محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ان کی تین رہائش گاہوں، دفتر اور فیکٹری میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ حکام تمام جگہوں سے دستاویزات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ ہروڑہ میں واقع گوشت کی فیکٹری کی جانچ کے لیے دہرادون سے ایک اور ٹیم آئی ہے، یہ عمل مزید ایک دن جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے منگل کی صبح تقریباً 11 بجے بی ایس پی ایم پی فضل الرحمان کے تین گھروں، دفتر اور گوشت کی فیکٹری پر چھاپے مارے تھے۔ یہ کارروائی آج چوتھے دن بھی جاری رہی، تمام جگہوں پر آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے تمام مقامات کو گھیرے میں لے رکھاہے۔ رکن پارلیمنٹ کے اہل خانہ کو گھر میں نظر بند کیا ہوا ہے۔ تمام رشتہ دار لنک روڈ کی رہائش گاہ پر ہیں۔ خاندان کے کسی فرد کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر