Latest News

راہل پپو نہیں اسمارٹ مین: رگھورام راجن۔

نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن نے بدھ (18 جنوری، 2023) کو کہا کہ کانگریس کے سابق قومی صدر اور وایناڈ کے ایم پی راہل گاندھی پپو نہیں ہیں، وہ ایک ہوشیار آدمی ہیں۔داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت کے دوران رگھورام راجن نے کہا، ‘میرے خیال میں راہل گاندھی کی تصویر کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ راجن نے کہا کہ وہ (راہل گاندھی) کسی بھی طرح سے ‘پپو’ نہیں ہیں کہ میں نے ان کے ساتھ کئی محاذوں پر بات چیت کرتے ہوئے تقریباً ایک دہائی گزاری ہے۔ وہ ایک ذہین، نوجوان، جستجو کرنے والا شخص ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید پر رگھورام راجن نے کہا کہ وہ منموہن سنگھ کی قیادت والی کانگریس حکومت پر بھی تنقید کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر