دیوبند: سمیر چودھری۔
ریلوے روڈ پرواقع سرکاری اسپتال میں عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت اسپتال انچارج ڈاکٹر اجے کمار تیاگی نے کی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ ہر سال اس دن کو’بالیکادیوس‘ کے طورپر منایاجاتاہے اور معاشرہ میں لڑکیوں کی عزت و وقار اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیاجاتاہے اور سماج کے اندر بیداری پیدا کی جاتی ہے، تاکہ لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان تفریق کو ختم کیا جاسکے اور دونوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کئے جاسکیں،تاکہ تفریق اور استحصال کا رویہ ختم ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ اچھے معاشرہ کے لئے لڑکیوں اور خواتین کو مضبوط اور باحوصلہ ہونا نہایت ضروری ہے، تاکہ انہیں ان کے حقوق مل سکیں اور وہ تمام چیلنجوں کا با آسانی سامنا کرسکیں۔
ڈاکٹر اجے تیاکی نے کہاکہ ہر ایک لڑکی و خاتون کو گھریلوںجھگڑوں اور تنازعات ،کم عمری میں شادی کی رسوم و رواج اور جہیزی کی لعنت سے مکمل واقفیت اور اپنے حقوق کے بارے میں مکمل علم ہونا چاہئے۔ سیمینار میں شریک موتی لال نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لڑکے اور لڑکیوں کی درمیان پیدا تفریق کولازمی طورپر ختم ہونا چاہئے اور ہندوستانی معاشرہ میں خواتین و لڑکیوں کو مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئے، اور اس کے ساتھ لڑکیوں کے تناسب کے اعتبار سے ان کی شرح خواندگی،عزت و اہمیت وغیرہ کو بھی ترجیح دی جانی چاہئے، اس مناسبت سے بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرام منعقد کرکے ان نکات پر بحث و مباحثے ہونے چاہئے، اس کے علاوہ سرکاری اسپتا ل میں ہی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پرگرام میں دیوبند کمار، موتی لال،پورن سنگھ، بھوپ سنگھ،ممتاز تیاگی،ریتا تیاگی،سنگنی،انیتا اور آشائیں موجودرہیں۔
0 Comments