Latest News

سردی میں سرگرم ہوئے شاطر چور، دیوبند پولیس نے دو بائک چوروں کو پکڑا، دو موٹر سائیکلیں برآمد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شدید سرد لہر شروع ہوتے ہی چوروں اور شاطر بدمعاشوں نے چوری کی وارداتوں کو انجام دینا شروع کردیاہے، وہیںدوسری جانب پولیس نے بھی چیکنگ مہم چلارکھی ہے، دیوبند پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بائک چور گروہ کے دوشاطر بدمعاشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری کی دو موٹر سائیکلیں، غیر قانون اسلحہ اور کارتو س برآمد کئے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ بہت جلد بڑے گاڑی چور گروہ کا انکشاف کیاجائیگا۔

آج حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس بیر پور چوراہے پر چیکنگ کی مہم چلارکھی تھی کہ اسی دوران دو بائک سوار جوان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، لیکن پولیس نے ان کا پیچھاکرکے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ایک نوجوان نے اپنا نام بوبی ساکن گاوں سہونی بتایا جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت اجے کمار کے طورپر ہوئی ہے، دونوں کے پاس سے پولیس نے چوری کی دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں اور دونوں نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں کو انجام دینے کا جرم قبول کیاہے۔ پولیس کے مطابق بائکوں کے علاوہ ان کے پاس سے ایک طمنچہ،دوکار توس اور پندرہ سو روپیہ کی نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ 
کوتوالی والی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایاکہ حراست میں لئے گئے دونوں نوجوانوں کے خلاف چوری کامقدمہ درج کرلیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ شرپسندعناصر اور چوروں کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری ہے، انہوںنے کہاکہ کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو بخشا نہیں جائیگا، بدمعاشوں کے خلاف مہم چلاکر سخت کارروائی کی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر