Latest News

دیوبند میں جہیز کے خاطر خاتون کا قتل، اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج، ساس، سسر اور شوہر گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جہیز کامطالبہ پورا نہ کرنے پر کئے گئے خاتون کے قتل معاملہ میں دیوبند پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کیاہے، واضح ہوکہ تین روز قبل دیوبند علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی، جسکے بعد خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے شوہر،اور ساس سسر سمیت سسرال کے پانچ افراد کے خلاف جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر خاتون کا قتل کئے جانے کامقدمہ درج کرایا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے آج نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، بتایا جاتاہے کہ جڑودوہ جٹ کے باشندہ ساگر ولد ملکی راج کی شادی نانوتہ کی باشندہ کسم کے ساتھ ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد ہی سے جہیز کے مطالبہ سمیت دیگر باتوں کو لیکر گھر میںمسلسل لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور کسم کو ہراساں کیاجارہا تھا، اسی درمیان 2 جنوری کی شب کسم کی لاش اس کے سسرال کے گھر میںپھندے پر لٹکی ہوئی ملی،جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے ساس، سسر، شوہر اور دیگر دو سسرال والوںپر جہیز کامطالبہ پورا نہ کرنے پر خاتون کو قتل کرنے کامقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے پورے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تین ملزمان کوحراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کی،بعد ازاں پولیس نے نامزد ملزمان سسر ملکی راج، ساس روبی، شوہر ساگر کو گرفتار کرلیاہے، جبکہ دو نامزد ملزمان ابھی پولیس گرفت سے دور ہیں۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایاکہ خاتون کی موت کے معاملہ میں تین کو گرفتار کرلیا گیاہے، جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے،جنہیں جلدی ہی گرفتار کرلیاجائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر