Latest News

دیوبند میں ایک مرتبہ پھر شروع ہوا کورونا ٹیسٹ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حکومت کی جانب سے کورونا کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے جاری کئے جانے والے نئے احکامات کے بعد دیوبند میں بھی محکمہ صحت الرٹ ہوگیاہے اور یہاں ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ شروع کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد لوگ بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ کر کورونا کی جانچ کرارہے ہیں۔حالانکہ جانچ رپورٹ آنے میں ابھی تاخیر ہورہی ہے۔ 

واضح رہے کہ نیا سال شروع ہوتے ہی دیوبند کے سرکاری اسپتال میں کورونا کی جانچ کئے جانے میں تیزی آگئی ہے، جبکہ اس سلسلہ میں لوگوں کو بیدار کرنے والے افراد شہر کے معالجین بیمار افراد کو جانچ کیلئے سرکاری اسپتال میںبھیج رہے ہیں،جمعرات کے روز بڑی تعداد میں لوگوں نے سرکاری اسپتال پہنچ کر کورونا کا ٹیسٹ کرایا۔
اسپتال اکے انچارج ڈاکٹر اجے تیاگی نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد تقریباً ایکسو افراد کی یومیہ رینڈم جانچ کی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جانچ کے دوران کوئی بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں پایاگیاہے، ڈاکٹر اجے کمار تیاگی نے عوام سے اپیل کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کریں،انہوں نے بتایاکہ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک کوئی بھی شخص سرکاری اسپتال پہنچ کر کورونا کا ٹیسٹ کراسکتاہے،۔ جمعرات کے روز لیب ٹیکنیشین نیرج کمار او رسونو کمار کی ٹیم نے متعدد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر