Latest News

میونسپل بورڈ دیوبند کے کام کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل، ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کمیٹی کے صدر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نگر پالیکا پریشد بورڈ دیوبند کا ٹرم مکمل ہونے کے بعد نگر پالیکا کے کام کو صحیح طریقہ سے چلانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تین رکنی کمیٹی کے صدر ضلع مجسٹریٹ ہوں گے، نگر پالیکا کے اکاﺅنٹ سمیت سبھی انتظامات اب اس کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے۔

گزشتہ 6جنوری کو نگر پالیکا پریشد بورڈ کا ٹرم ختم ہوگیا تھا، حکومتی سطح پر یہ احکامات دیئے گئے تھے کہ جہاں پر بھی نگر پالیکا پریشد بورڈ کا ٹائم ختم ہوگیا ہے وہاں پر اب تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کرکے سبھی انتظامات کمیٹی کو سونپے جائیں۔ حکومت کے احکامات پر دیوبند نگر پالیکا میں بھی تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے ، سہارنپور سے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اس کمیٹی کے صدر رہیں گے، جب کہ اے ڈی ایم ای ڈاکٹر ارچنا دیویدی اور نگر پالیکا ای او ڈاکٹر دھریندر کمار رائے اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ اکاﺅنٹ کی دیکھ بھال کے لئے اے ڈی ایم اور نگر پالیکا ای او کے مشترکہ دستخط ہوںگے۔ اس کے علاوہ بھی سبھی انتظامات اور کام کی منظوری یہی کمیٹی دے گی ۔ اس سلسلہ میں ای او دھریندر کمار رائے نے بتایا کہ اگلے بورڈ کی تشکیل تک نگرپالیکا کی مالی اور دیگر انتظامات کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر