Latest News

اس سال رابطہ مدارس کے اجتماعی امتحانات موقوف، زون نمبر 3 کے سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے دی اطلاع۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے زون نمبر 3 کے سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ مغربی یوپی زون نمبر 3 کے مربوط مدارس کے طلبہ کا اجتماعی امتحانات کو اس سال موقوف کردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی امتحانات کا نظم قائم کرنا قلت وقت و بعض دیگر انتظامی وجوہات کے باعث ایک مشکل امر ہو گیا، لہٰذا متعلقہ مربوط مدارس کے ذمہ داران حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ان امتحانات کے معیار کی بقا ءکے لئے اس سال اجتماعی امتحانات موقوف کردیئے جائیں اور ہدایت دی جاتی ہے کہ ژون کے تمام اہل مدارس اپنے مدارس کے طلبہ کا امتحان اپنے اپنے نظام کے تحت کرا لیں اور اس کی رپورٹ سے شاخ کے دفتر رابطہ مدارس کو مطلع کردیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مشترکہ امتحانات کے سلسلہ میں آج شاخ کے ذمہ داران میں باہمی مشورہ ہوا، جس میں رابطہ مدارس اسلامیہ مغربی یوپی ژون نمبر 3 کے صدر مولانا محمد عاقل و ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ مفتی شریف خان سمیت دیگر ذمہ داران کی متفقہ آراءکی روشنی میں طے پایا کہ بعض انتظامی وجوہات اور قلت وقت کے سبب سال رواں اجتماعی امتحانات کو موقوف کردیا گیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی یوپی ژون نمبر 3 کی گزشتہ میٹنگ میں مربوط مدارس کے سال اول کے تین فنون کے مشترکہ امتحانات کا نظم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا اور دیگر امور پر بھی غور فکر کیا گیا تھا، لیکن آج اس فیصلے کو بدلتے ہوئے امتحانات کو موقوف کردیا گیا ہے اور یہ طے پایا ہے کہ اجتماعی امتحانات پورے نظم و نسق کے ساتھ ان شاءاللہ آئندہ سال سے منعقد کروائے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر