Latest News

دیوبند میں گاڑی ڈرائیور پرتیزابی حملہ، ڈرائیور بری طرح جھلسا، ہائر سینٹر ریفر، واقعہ کی تفتیش کی میں لگی پولیس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بکنگ کے بہانے بلائے گئے چھوٹے ہاتھی(پِکپ گاڑی) ڈرائیور پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں نے تیزاب پھینک دیا۔ جس میں وہ بری طرح جھلس گیا۔ پولیس نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔
سہارنپور تھانہ صدر بازار علاقہ کے منوہر پور گاو ¿ں کا رہنے والا شبھم ولد سنجے (27) چھوٹا ہاتھی(گاڑی) چلاتا ہے۔ پیر کو کسی نے اسے گوپالی اینٹوں کے بھٹے سے مزدوں کو لینے کے لیے بلایاتھا۔ دوپہر میں جب شبھم گاڑی کے ساتھ گوپالی بس اسٹینڈ پر پہنچا تو اچانک موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ جس میں شبھم بری طرح جھلس گیا۔جب اس نے شور مچایا تو تو لوگوں کا ہجوم وہاں جمع اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع ہسپتال ریفر کر دیا۔ انسپکٹر ہرد نارائن سنگھ نے بتایا کہ بائیک پر دو لوگ سوار تھے جنہوں نے تیزاب پھینکا۔ جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ جنہیں جلدی ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ 
تحریر موصول ہونے کے بعد رپورٹ درج کی جائے گی۔ انسپکٹر ہردے نارائن سنگھ کا کہنا ہے کہ تیزاب سے جھلس جانے والے شبھم کی شادی کچھ دن پہلے بھوپا کے مورنا میں طے ہوئی ہے۔ جلد ہی اس کی کی بارات جانی ہے ، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ کی پیچھے اس کی شادی کا طے ہونا ہوسکتاہے، جس کی سنجیدگی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر