Latest News

جمعیۃ علماءہند نے ہمیشہ امن وسلامتی کا پیغام دیا، جمعیۃ علما کے 34 ویں اجلاس کے سلسلہ میں دیوبند میں میٹنگ منعقد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آئندہ 12 فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جمعیة علماءہند کے 34ویں اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں جمعیة کے کارکنان میں زبردست جوش خروش ہے اور تمام کارکنان مذکورہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔
اس سلسلہ میں آج یہاں محلہ گوجرواڑہ میں واقع چودھری صادق کی رہائش گاہ پر جمعیة کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔جس کی صدارت مولانا تنویر قاسمی نے اور نظامت کے فرائض صادق صدیقی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر جمعیة علماءدیوبند یونٹ کے نائب صدر چودھری صادق نے کہاکہ جمعیة علماءہند نے ہمیشہ ملک میں اتحاد و اتفاق بنائے رکھنے،آئین کی حفاظت اور ملک میں آپسی بھائی چارہ کو مضبوط کرنے کے لئے کام کیاہے، انہوں نے کہاکہ اس ملک کی آزادی اور تعمیر و ترقی میں جمعیة علماءہند کا بنیادی کردار ہے۔ چودھری صادق نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں مولانا سید محمود اسعد مدنی کی قیادت میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہے۔
قاری سرور نے اجلاس سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 11,10 اور 12 فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہووالے سہ روزہ اجلاس میں دیوبند اور آس پاس سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے ،قاری سرور نے آئندہ12 فروری کو عمومی اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
اس دوران جمعیة علماءمجلس منتظمہ کے رکن قاری زبیر احمد قاسمی، یوسف ملک، سرور چودھری، اخلاق احمد، چودھری عرفان، چودھری استخار، شمشاد صدیقی، جیندر، ساگر اور پھول صدیقی وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر