Latest News

خدمت خلق کے لئے ہم سبھی کو ذہنی اور فکری طور سے تیار رہنا ہوگا، جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں منعقد طالبات کے اسکاوٹ اینڈ گائیڈ کی اختتامی ٹریننگ تقریب میں شرکاءکااظہار۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام جامعہ الہدایہ نگلہ راعی میں جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی طالبات کااسکاوٹ اینڈ گائڈ کے اختتامی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جمعیة علما مغربی اترپردیش کے نائب صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیة یوتھ کلب کے سکریٹری مولانا احمد عبد اللہ قاسمی نے شرکت کی۔ اس موقع پرمولانا احمد عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ ہمارا مقصد اللہ کی مخلوق کی مدد کرنا ہے،اسکاو ٹ کے ذریعہ ذہنی جسمانی اور فکری نشوونما ہوتی ہے،خدمت خلق کے لئے ہم سبھی کو ذہنی اور فکری طور سے تیار رہنا ہوگا۔
حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ جمعیة کی ہمہ جہت خدمات کے پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے اکابرین کے خواب کو شرمندہ تعبیر کے لئے سبھی کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتا ہے ، اگر یہ برباد ہوگیا تو قوم ختم ہوجائے گی ، اس لئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو بری عادتوں سے بچانا ہے اور ان کے اندر انسانیت کی بنیاد پر انسانو ں کی مدد کرنا سکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة یوتھ کلب کے ذریعہ بچو ں کو تربیت دے کر انہیں ملک اور معاشرہ کی خدمت کے لئے تیار کیا جارہا ہے تاکہ وہ ملک کی خدمت کرسکیں ۔ مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ جو شخص صحت مند اور تندرست ہوتا ہے وہ خدا کی عبادت بھی اچھی طرح کرسکتا ہے اور مخلوق خدا کی بھی مدد کرسکتا ہے۔ اس لئے یوتھ کلب سے جڑ کر اپنے آپ کو تندرست اور توانا بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة یوتھ کلب گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ملک کی خدمت کررہا ہے ، ہر مشکل وقت میں بلاامتیاز ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة یوتھ کلب کا مقصد ایسے نوجوانوں کو اسکاﺅٹ اور گائڈ ٹریننگ دے کر تیار کرنا ہے جو کہ نازک حالات میں ملک کے کام آسکیں اور بلاامتیاز متاثرین کی مدد کے لئے ہمیشہ آگے رہیں۔
اس موقع پر ضلع صدر مفتی بن یامین قاسمی، ماسٹر اسلام سابق چیئرمین چرتھاول، پردھان نگلہ راعی محمد افسران، مولانا محمد احسان قاسمی، مولانا سلیم احمد، قاری شعیب عالم قاسمی، مولانا جنید ہاشمی، قاری شاہ نواز، جاوید عالم وغیرہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر