Latest News

جامعہ اسلامیہ للبنات نعمت پور میں طالبات کے لئے قرآن کریم اور نعت نبی مسابقہ کاانعقاد، مسابقہ میں حصہ لینے والی طالبات کو نقد انعامات سے نواز کر کی گئی حوصلہ افزائی۔

سہارنپور/دیوبند: سمیر چودھری۔
طالبات کے اندر قرآن کریم کے تئیں دلچسپی اور قرآنی تعلیمات کوگھر گھر پہنچانے کے لئے طالبات کے لئے ایک آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن مجید، نعت رسول اور اردو تقاریر کا انعقاد جامعہ اسلامیہ للبنات نعمت پور میں کیاگیا۔ مسابقہ کا افتتاح قاری محمد عارفین قاسمی کی تلاوت اور نعت مولانا انتظار قاسمی کی نعت سے ہوا، مولانا انعام اللہ قاسمی کی سرپرستی میں منعقد مسابقہ کی صدارت مولانا عمران نے کی جبکہ نظامت مولانا محمد اخلاق ندوی نے کی۔ مہمان خصوصی کے طورپرمفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے شرکت کی۔
مسابقہ حفظ قرآن کریم میں تقریباً 70 طالبات نے حصہ لیا اور نہایت خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کئے۔فرع اول حفظ قرآن مجیدمیںاول پوزیشن حاصل کرنے والی ثمرین پروین بنت محمد خلیل متعلمہ مدرسہ تحسین القرآن مکرمیہ کلسیہ کو 21 ہزار، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی کوثر پروین بنت محمد نسیم متعلمہ جامعہ اسلامیہ للبنات نعمت پور کوپندرہ ہزار روپیہ اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی صوفیہ پروین بنت محمد طیب جامعہ اسلامیہ للبنات نعمت پورکو دس ہزار روپیہ کا انعام اور سرٹیفکٹ دیئے گئے۔
نعت رسول میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی رخسار انصار بنت شہزاد انصاری متعلمہ مدرسہ ضیاءالعلوم کوکڑہ مظفر نگر کو تین ہزار روپیہ، افشاں انصاری بنت شہزاد انصاری اور آسیہ پروین بنت محمد ارشاد مرحوم قصبہ رائے پور کو دوم پوزیشن پر دو دو ہزار روپیہ جبکہ ناظمہ پروین بنت محمد ناظم کوسوم پوزیشن حاصل کرنے پر ایک ہزار روپیہ کا انعام دیاگیا۔ تقاریر میں اول پوزیشن انشرح پروین بنت محمد گلزار موضع شیرپور کو پانچ ہزار روپیہ، دوم پوزیشن پر حلیمہ پروین بنت قاری محمد امجد مظاہری نعمت پور کو تین ہزار روپیہ اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی شاکرہ پروین بنت حافظ محمد عرفان سکروڈہ کو دو ہزار روپیہ کا نقد انعام اور سرٹیفکٹ سے نوازاگیا۔مساہمات کے پروگرام کے بعد قاری محمد یعقوب، مولانا عمران اور مولانا طاہر قاسمی نے تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔آخر میں مفتی محمد راشد اعظمی کے ہاتھوں طالبات کو انعام سے نوازا گیا، اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں موبائل کی خرابیوں اور تعلیم نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، موصوف کی دعاءپر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

 آخر میں قاری محمد امجد مظاہری مہتمم جامعہ اسلامیہ للبنات نعمت پور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران مولانا عبد الواجد مظاہری، مولانا عبد العظیم مظاہری، مولانا انتظار قاسمی ،مولانا قاری محمد انیس، مظاہری، مولانا عبد الاحد قاسمی، مولانا اطہر حسین مظاہری مولانا ولی اللہ مظاہری وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر