Latest News

مشترکہ امتحانات سے مربوط مدارس کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی: مفتی اظہار مکرم قاسمی، رابطہ مدارس اسلامیہ دار العلوم دیوبند زون کے زیر اہتمام ادارہ محمودیہ محمدی میں مشترکہ امتحان کا انعقاد۔

لکھیم پور:  رابطہ مدارس اسلامیہ دار العلوم دیوبند زون1؎ کے زیر اہتمام منعقدہ مشترکہ امتحانات کے تحت آج قصبہ محمدیؐ واقع ادارہ محمودیہ محمدی ضلع لکھیم پور میں عربی درجات کے سال اول اور دوم کے طلباء کی 2/ 2کتابوں کے امتحانات کانپور سے تشریف لائے ناظم امتحان مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی سکریٹری رابطہ مدارس مشرقی یوپی زون نمبر1 کی زیر نگرانی بحسن وخوبی مکمل ہوئے۔ ناظم امتحان مفتی اظہار مکرم قاسمی نے مشترکہ امتحانات کے تعلق سے بتایا کہ رابطہ مدارس دار العلوم دیوبند سے مربوط مدارس کے معیار تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانے کے مقصد سے اکابر علماء کی نگرانی میں مشترکہ امتحانات کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ رابطہ مدارس زون1؎میں مشترکہ امتحانات کی تجویز نومبر2016میں رابطہ مدارس زون 1؎ کے سابق صدر حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نور اللہ مرقدہ‘ نے رابطہ کے اجلاس میں رکھی تھی، اس کے بعد ایک بار مولانا اسامہ قاسمی کی دور صدارت میں دو دو کتابوں کے کامیاب امتحانات بھی ہوئے، اس کے بعد 2019 میں مولاناؒ کی حیات میں منتظم انداز سے ایک مرتبہ امتحانات کرانے کی تیاری کی پوری طرح سے گئی تھی لیکن وبائی مرض کورونا کے سبب لاک ڈاؤن لگ جانے کے سبب اس وقت مشترکہ امتحان نہیں ہو سکا، اب الحمد اللہ حالات سازگار ہیں، اور تمام تر سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن حضرت مولانا اسامہ ؒ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ مولاناؒ کے بعد رابطہ کے منتخب صدر مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی کی نگرانی میں تمام امور انجام پارہے ہیں۔ آج مشترکہ امتحان کی کارروائی عمل میں آئی، جس میں لکھیم پور محمدی کے ادارہ محمودیہ کو امتحان سنٹر بنایا گیا جہاں 4اضلاع شاہجہانپور، سیتاپور، لکھیم پور اور بہرائچ کے تقریباً 7مدارس کے 114طلباء اپنے نگراں اساتذہ کے ساتھ تشریف لائے اور امتحان میں حصہ لیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر