Latest News

والدین کا ادب و احترام اور ان کی خدمت کریں، جامعہ قاسمیہ خیر العلوم منعقد جلسہ دستار بندی میں مولانا ازہر مدنی کا خطاب۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔ گزشتہ شب جامعہ قاسمیہ خیر العلوم لدھاوالا میں ایک جلسہ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز قاری ضیاء الرحمن اور قاری محمد اکمل کی تلاوت کلام پاک سے اور قاری شاہد ارمان کی نعت پاک سے ہوا۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا سید ازہرمدنی نے اصلاحِ معاشرہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صفائی ستھرائی اور امن وشانتی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں والدین کاادب و احترام کرنا چاہئے اور انکی خدمت کرنی چاہئے۔ والدین سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دولت نہیں ہے ، آج کل ہمارا معاشرہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ، یہ علماء اور بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو کو بڑوں کا احترام اور والدین کی خدمت کے بارے میں بتلائیں۔ مولانا ازہر مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اصلاح معاشرہ کے تحت پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے تاکہ لوگوںکو دین کے بارے میں بتلایا جاسکے۔ مولانا قاسم نے جامعہ کے کارکنان و طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ کو دینی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔ مفتی مجیب الرحمن نے کہا کہ تعلیمی فروغ امت کی ترقی کی کنجی اور معاشرے کی اصلاح کی بنیاد ہے اپنی نسل کو سادہ کھلائیں لیکن تعلیمی زیور سے ضرور آراستہ کریں اور مولانا مکرم نے اصلاحِ معاشرہ پر گفتگو کرتے ہوئے جہیز اور شراب نوشی کی قباحت بیان کی۔مفتی رضوان مظاہری نے کہا کہ امت کو چاہئے کہ ہر گھر میں حافظِ قرآن بنانے کا عزم کریں ۔صدارتی خطاب میں مفکر ملت حاجی عزیزالرحمن نے کہا کہ حافظ ہونے والے انکے استاذ ووالدین کو مبارکباد پیش کی ۔ مفتی محمد دانش قاسمی نے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ مولانا حامد حسن مہتمم جامعہ خادم العلوم باغونوالی کی دعاء پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

شرکاء میں ڈاکٹر علاؤالدین ،قاری سلیم مہربان جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء شہر مظفرنگر، مولانامحمد احمد، مفتی محمد ندیم ، مولانا بلال، مفتی محمد یوسف ،قاری ظریف ،قاری عبدالوحید ،مرسلین، نسیم احمد، عرفان، سرفراز، محمدارشد، حافظ سہیل، حافظ فضل، محمد بلال، محمد کلیم، حافظ محمد عامر، محمد ذاکر، محمد شکیل، منیرانصاری، عابد علی و غیرہ کے نام شامل ہیں۔ پروگرام کی صدارت حاجی عزیز الرحمن نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد فروز قاسمی نے انجام دیئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر