Latest News

جامعہ اسلامیہ عزیزیہ مالیر کوٹلہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد، اپنے اخلاق وکردار کو درست کرکے سنت نبویہ کے مطابق زندگی گزاریں: مولانا عثمان لدھیانوی۔

مالیر کوٹلہ:  جامعہ اسلامیہ عزیزیہ محلہ باغ والامالیر کوٹلہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں امسال 5 حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی، پروگرام کا آغاز قاری محمد ابرار الحق قاسمی کی تلاوت قرآن کریم اور قاری زبیر احمد اشاعتی کی نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مفتی ذکی اللہ قاسمی نے انجام دیئے۔جلسہ کی صدارت پیر طریقت مولانا محمد مجاہد نقشبندی مجددی حیدرآبادی نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن مقدس کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ قرآن پر عمل کرنے سے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوگی اور اسکی تعلیمات سے دور رہنا دونوں جہاں کی رسوائی کا سبب ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب وقومی صدر مجلس احرار اسلام ہند نے اپنے خطاب میں اپنے اخلاق وکردار کو درست کرنے اور سنت نبویہ کے مطابق زندگی گزارنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ انسان کو چاہئے کہ آپس میں پیار ومحبت کے ساتھ رہے، اپنے افعال واعمال سے اسلام کی خوبصورت تصویر پیش کرے۔مبلغ اسلام مفتی محمد خلیل قاسمی صدر جمعیة علماءپنجاب وچیئرمین اسٹیٹ حج کمیٹی پنجاب نے قرآنی تعلیمات اور علم کی اہمیت وفضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔مفتی محمد ارتقاءالحسن کاندھلوی مفتی اعظم پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، سماج میں دینی تعلیمات کو فروغ دیا جائے۔مفتی نذیر احمد قاسمی امام وخطیب محمدی مسجد بس اسٹینڈ مالیر کوٹلہ نے اخلاص وللہیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیک نیتی اور اخلاص کے بغیر ہر اچھے سے اچھا کام بھی ناقص ہے اسلئے ہمیں رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہی سارے کام انجام دینے چاہئے۔اس دوران تمام معزز علمائے کرام کو ٹرافی اور اعزاز سے بھی نوازا گیا،جامعہ ہذا کے مہتمم مفتی محمد ثاقب قاسمی نے تعلیمی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اسکے بعد جامعہ ہذا کی جدید تعمیر کے لئے سنگِ بنیاد حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب اور دیگر علمائے کرام کے دست مبارک سے رکھا گیا، شاہی امام پنجاب نے ادارہ کی ترقی اور نئی تعمیر کی جلد از جلد تکمیل کی دعا فرمائی۔اس پروگرام میں مفتی محمد قمر الدین قاسمی، مفتی عبد الملک قاسمی، مفتی مرغوب الرحمن قاسمی، مفتی محمد ساجد قاسمی، مفتی محمد ساحل ابدالی، مولانا عبد الغفور قاسمی، مولانا سعید الرحمن قاسمی، مولانا سلیم الدین قاسمی، مولانا محمد کلیم الدین، مولانا محمد انوار، قاری محمد ابونصر جامعی، حافظ سعود عالم، حافظ نیر عالم، مولانا منظور عالم، ماسٹر محمد اقبال، محمد عارف، مفتی محمد یونس، حافظ امیر حمزہ، قاری عبد العزیز قاسمی، قاری رضی احمد، قاضی عاشق الٰہی قاسمی، مفتی نور محمد مظاہری، قاری محمد خورشید قاسمی، مفتی محمد ہاشم، حافظ وقاری صابر عالم ناشری (ناظم تعلیمات جامعہ ہذا) محمد عباس دھالیوال، ماسٹر یاسین علی، مامون رشید، ذوالفقار سی او، محمد شہباز، پردھان محمد امجد رفیق، عبد الحکیم، محمد مذکر، چودھری عبد الرشید، حاجی محمد اسلم، محمد حنیف کے علاوہ شہر واطراف اور پنجاب کے دوسرے شہروں سے معزز شخصیات، سماجی وملی کارکنان، مختلف محکمہ سے تعلق رکھنے والے ذی وقار مہمانان عظام تشریف لائے اور پروگرام کو کامیاب بنایا، مولانا محمد مجاہد نقشبدی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر