Latest News

تعلیم یافتہ خاتون بہترین انداز میں نسلوں کی تربیت کرتی ہے،۔جامعۃالقدسیات للبنات دیوبند کے سالانہ پروگرام میں فراغت حاصل کرنے والی طالبات کو سند سے نوازا گیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تعلیم نسواں کو معروف ادارہ جامعة القدسیات للبنات گوجرواڑہ کے سالانہ اجلاس کا انعقاد آج یہاں قاسم پورہ روڈ پرواقع ہیرا گارڈن میں کیاگیا،اس دوران جامعہ سے فراغت حاصل کرنے والی 13 طالبات کو سند فراغت اور دستار فضیلت سے نوازاگیا ،پروگرام میںادارہ کی طالبات نے شاندار طریقہ سے تعلیمی و ادبی اور مہذہب انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کرکے اپنی تعلیمی و فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران طالبات نے نہایت پرکشش انداز میں تلاوت و خطابت اور نعت و نظم کے پروگرام بھی پیش کئے، جن کی سامعین نے خوب ستائش کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی قاضی و امام و خطیب دہرہ دون مفتی رئیس احمد نے اپنے خطا ب کے دوران تعلیم نسواں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ایک تعلیم یافتہ خاتون نہ صرف دو گھروں بلکہ کئی خاندانوں کو مہذب اور تعلیم یافتہ بناتی ہے، انہوںنے کہاکہ مذہب اسلام نے شرعی حدود کے دائرہ میں خواتین کو مکمل حصول تعلیم کا حکم دیا ہے، اسلئے ہمیں اپنی بچیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے تاکہ وہ نسلوں کی تربیت کا فریضہ بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے ادارہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کی تعریف کی۔مہمان خصوصی مولانا مسعود احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد ویلکم دہلی نے اپنے خطاب سماج میں تیزی سے پھیل رہے ارتدادکے سدباب پر روشنی ڈالی اور کہاکہ جب تک ہم اپنے بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت دینی ماحول اور قرآن و حدیث کے مطابق نہیں کرینگے اس وقت تک برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اسلئے آج ہی عہد کریں کہ ہم سب اپنے بچے بالخصوص اپنی بچیوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کے عقیدہ کو مضبوط بنائینگے۔انہوںنے طالبات کے ذریعہ پیش کئے گئے دینی پروگراموں کی ستائش کی۔ اس دوران جامعہ کے مہتمم قاری محمد عامر عثمانی نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بچیوں کی بہترین تعلیم و تربیت جامعة القدسیات کابنیادی مقصد ہے۔جلسہ کی نظامت مولوی ثاقب فیض آبادی نے کی جبکہ خواتین میں نظامت کے فرائض محترمہ خالدہ عثمانی نے انجام دیئے۔اس دوران معین صدیقی ایڈوکیٹ، سید نجم، نجم عثمانی، شکیل الرحمن قاسمی، ڈاکٹر کاشف ناز، ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی، نور محمد، محمد اکرم، قاری زین العابدین، قاری آصف بلند شہری، دانش عثمانی، اخلاق احمد ممبئی، چودھری صادق، صادق صدیقی، شمس الدین، سید وجاہت شاہ،آصف علی عثمانی، محمد اسلم مالیگاوں، مولانا ازہر صدیقی، محمد ثاقب اور مولانا محمد ابراہیم قاسمی موجودرہے۔ اس دوران کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور جامعہ کی شیخ الحدیث محترمہ خالد عثمانی نے تمام خواتین کا شکریہ اداکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر