Latest News

ممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کی والدہ کا انتقال پرُملال، مہتمم دارالعلوم دیوبند نے ادا کرائی نماز جنازہ، قاسمی قبرستان میں تدفین۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ملک کی ممتاز افسانہ نگار اور مصنفہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل مہدی و یونین پبلی کیشنز دیوبند کے مالک فیصل مہدی کی والدہ محترمہ طلعت خورشید صاحبہ بمعروف "آپا خورشیدہ" کا مختصر علالت کے باعث جمعرات کی شب محلہ محل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا، وہ تقریباً 80 سال کی تھیں۔ مرحومہ علمی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، وہ مشہور زمانہ صحافی مرحوم جمیل مہدی کے چھوٹے بھائی اور ممتاز شاعر مرحوم عقیل محزوں کی اہلیہ و نامور مصنف و دانشور مولانا سید راحت ہاشمی کی حقیقی بہن تھیں۔
ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین کے ساتھ شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر شہر کی سرکردہ شخصیات مرد و خواتین کا تانتا لگ گیا۔مرحومہ نہایت نیک صالح، صوم و صلوٰة کی پابند، دیندار اور غریب پرور خاتون تھیں، جن کی پوری زندگی نئی نسلوں کی تربیت سازی اور خواتین کی اصلاح میں گزری ہے، بچوں کو قرآن کریم اور دینیات کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ وہ غرباء ومساکین کا خاص خیال اور مظلوموں سے داد رسی ر کھتی تھی، مرحومہ نہایت سلیقہ مند اور اعلیٰ ظرف والی خاتون تھیں، جنہوں اپنی ساری زندگی صبر شکر کے ساتھ زندگی گزاری۔
نماز جنازہ بعد نماز عصر دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی۔ بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نمازِ جنازہ میں نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی،سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، نامور عالم دین مولانا ندیم الواجدی، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، مولانا محمد مدنی، مولانا مودود مدنی، مسلم فنڈ کے منیجر سہیل صدیقی، سید آصف حسین، عدیل صدیقی، عیدگاہ کے سیکریٹری انس صدیقی، حافظ عبدالخالق، عمیر احمد عثمانی، سلیم عثمانی، سعد صدیقی، مولانا مسعود مدنی، مولانا حسین مدنی، سید ذہین احمد، مفتی یادِ الٰہی، حکیم فرخ جمال، مولانا دلشاد قاسمی، قاری فوزان، قاری وامق، مولانا قدرالزماں قاسمی، حاجی ریاض محمود، اعظم نمبردار، انور انجینئر، سید وجاہت شاہ، نجم عثمانی سمیت کثیر تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر