Latest News

سیوان میں تھانہ کے اندر خواجہ سراؤں کا ہنگامہ، آتشزنی، پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش۔

سیوان:  سیوان کے مفصل تھانہ کے باہر خواجہ سراؤں نےجم کر ہنگامہ کیا ۔ احتجاج کر رہے خواجہ سراؤں نے پولیس پر وصولی کا الزام لگا کر تھانہ کے اندر خودکشی کی کوشش کی۔ ایک خواجہ سرا نے پٹرل کی بوتل لے کر خود کو آگ لگالینے کی دھمکی دے رہی تھی۔ وہ بار بار التجا کر رہی تھی کہ پولیس اس کے ساتھ انصاف کرے۔ دیگر خواجہ سرا ؤں نے بھی پولیس پر رنگداری کا الزام لگا کر انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وہ کہہ رہے ناچ گانے کے علاوہ ہمارے پاس کمانے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ یہ کاروبار بھی اسی وقت چلتا ہے جب پولیس والوں کو ہفتے دیے جاتے ہیں۔واضح ہو کہ مفصل تھانہ علاقہ میں آتشزنی کی اور جم کر ہنگامہ کیاگیا۔ تھانہ کے باہر تقریباً55 خواجہ سرا جمع تھے جو ہنگامہ کررہے تھے ۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ ان سے رقم وصول کی جارہی ہے۔اس واقعہ کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیوان کے کشمنڈی تھانہ علاقے میں گزشتہ سال 29 نومبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ جس میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ سیوان میں کچھ نابالغ لڑکیوں کو گانے اور ناچنے کے ساتھ جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جب اس شکایت پر تفتیش شروع کی گئی تو معاملے کی صداقت ثابت ہوئی۔اس معاملے میں پولیس نے بھی اپنا موقف پیش کیا ہے۔ مفصل تھانہ انچارج نے بتایا کہ دہلی کی ٹیم اور ہم لوگوں نے تعاون سے نابالغ لڑکیوں اور کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر