Latest News

اصلاحِ معاشرہ کی مہم بھی جمعیۃ علماءہند کا عظیم کارنامہ ہے، دیوبند میں منعقد میٹنگ میں علماءاور عہدیدان کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند کی دیوبند یونٹ کی ایک میٹنگ کا انعقاد آج یہاں تلہیڑی بزرگ میں واقع مستری ابوالکلام تیاگی کی رہائش گاہ پر کیاگیا۔ جس کی صدارت حاجی محمد یاسین صدر جمعیة علما دیوبند نے کی۔ میٹنگ کا آغاز حافظ حیدرعلی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس دوران مفتی خادم الاسلام قاسمی آرگنائزر جمعیة علماءدیوبند نے بتایا کہ اس وقت ہمارے سماج میں بہت ساری برائیاں پھیل چکی ہیں،جن کے خاتمہ کے لئے ہمیں بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند کے پلیٹ فارم سے جہاں ملک و ملت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کی جاتی ہے وہیں اصلاحِ معاشرہ کی مہم چلانا بھی جمعیة علماءہند کا ایک عظیم کارنامہ ہے لہٰذا ہم سب کو اس کردار کو مزید جلا دینے کےلئے محنت کرنی ہوگی۔اس موقع پر سماجی کارکن اور جمعیة علماءہند کے فعال نو جوان رکن محمد رکبان تیاگی بچیٹی والوں نے کہا کہ رام لیلا گراو ¿نڈ میں منعقد اجلاس میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیة علماءہند نے جو بیان فرمایا اُس کا حرف بہ حرف آئینہ ¿ ہند اور مذہبِ اسلام کے اعتبار سے بالکل درست اور صحیح ہے، لیکن افسوس کچھ لوگ اپنا قد اونچا کرنے کے لئے حضرت کے بیان کو ملک میں ہندو ، مسلم، سکھ ، عیسائی، جینی بھائی چارے کو ختم کرنے کے لئے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غلط طریقہ سے پیش کررہے ہیں۔ مستری ابوالکلام تیاگی نے جمعیة علماءہند اور مولانا مدنی مسلسل ملک کے بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اور ملک کے اندر امن و امان قائم رکھنے والے تمام مذاہب کے لوگ مولانا مدنی کے بیان کی تائید کررہے ہیں۔قاری حاجی محمد گلفام نائب صدر جمعیةدیوبند نے کہا کہ ہم ان شاءاللہ اصلاحِ معاشرہ کے لئے ہر طرح کی قربانی دے کر جمعیة علماءہند کے اس مشن کو مزید کامیاب کریںگے۔ مولانا مفتی اخلاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماءدیوبندنے کہا کہ عنقریب ان شاءاللہ مولانا سید ازہر مدنی ناظم کل ہند اصلاحِ معاشرہ جمعیة علماءہندکے حکم سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کریںگے تاکہ اصلاحِ معاشرہ کے لئے نتیجہ خیز کمیٹیاں تشکیل دی جا سکیں ۔صدر حاجی محمد یاسین ن کہا کہ موجودہ ملکی حالات سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ہم اللہ کے ماننے والے ہیں،رسول اکرم کے طریقہ کے مطابق زندگی گزار نے میں ہی ہماری کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند ہمیشہ دستورِ ہند کا ساتھ ملک و ملت میں امن اور امن واخوت کے لئے کام کرتی ہے۔ حاجی محمد یاسین کی دعاءپر یہ میٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس دوران عبدالخالق امیر گنجیڑی، محمد اسلم امیر تلہیڑی بزرگ، محمد عثمان تلہیڑی، محمد ارشاد تلہیڑی، جمشید علی بھرت پور، عبداللہ پانڈولی ،نوشاد تاشی پور، شہزاد سونچڑا، عمر پہاڑ پور، محمد گلشیر گنجیڑی اور محمد طالب بچیٹی بطورِ خاص موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر