Latest News

انسانیت کی سبھی حدیں پار، گجرات میں ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش قبر سے نکال کر زیادتی۔

 احمد آباد:  گجرات میں پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں ایک بچی کی لاش کو قبر سے نکال کر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بچی کے خاندان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہونے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

اتوار کی رات صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سب انسپکٹر وی آئی تھانہ گڑھ پولیس نے بتایا کہ اہل خانہ نے شکایت کی کہ ان کی ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکالا گیا اور انہیں شبہ ہے کہ کسی نے لاش کا ریپ کیا ہے۔تھانہ گڑھ اسپتال میں ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو فارنسک پوسٹ مارٹم کے لیے راجکوٹ بھیج دیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق بچی کو پیدائش سے ہی دل کی بیماری تھی اور اس کا علاج جاری تھا۔واضح ہوکہ بچی کا انتقال 25 فروری کو ہوا تھا جس کے بعد لواحقین نے اسے روایت کے مطابق قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ تھانہ صدر نے کہا کہ اگر ایف ایس ایل رپورٹ میں لاش کی عصمت دری کی تصدیق ہوتی ہے تو آئی پی سی کی دفعہ 377 کے تحت عصمت دری کی شکایت درج کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر