Latest News

اتراکھنڈ سرکار نے کیا پروفیسر عنوان چشتی کی خدمات کا اعتراف، اردو ادب ایوارڈ کا نام ’عنوان چشتی‘ مرحوم سے منسوب، دانشوران نے کیا خوشی کااظہار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اتراکھنڈ حکومت کا اردو ادب کا سب سے بڑا ایوارڈ کثیر الجہات شخصیت مرحوم عنوانی چشتی کے نام سے موسوم ہوگا، واضح ہوکہ پروفیسر عنوان چشتیؒ کا تعلق اتراکھنڈ کے مشہور قصبہ منگلور تھا،عنوان چشتی اردو ادب کی کثیر الجہات شخصیت ہونے کے ساتھ ادیب، شاعر، نقاد، محقق، انشاءپردار، خاکہ نگار، صاحب طرز نثر نگار، مفسر تصوف اور ممتاز مقررتھے، سیکڑوں مضامین لکھنے کے علاوہ آپ کئی درجن کتابوں کو مصنف بھی ہیں، اس کے علاوہ ادبی شخصیت کی حیثیت سے آپ نے متعددممالک کے دورے بھی کئے، پروفیسر عنوان چشتی کے فکر و فن پر ایک درجن سے زائد افرد نے ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کی، اپنی ادبی سرگرمیوں کے دوران موصوف نے ایک گرلز کالج بھی قائم کیا، جو مارڈن گرلز کالج کے نام سے تعلیم کے میدان سرگرم عمل ہے۔
اس کے علاوہ پروفیسر عنوان چشتی نے ادب کے کئی سو شاگردوںکی اصلاح فرماکر انہیں سند فراغت عطا کی، نیز کئی لوگوں کی تحقیق و تنقید میں رہنمائی فرمائی، اتراکھنڈ حکومت کی جانب سے پروفیسر عنوان چشتی کے نام اردو ادب کا بڑا ایوراڈ منسوب کئے کے اعلان پر پروفیسر شیخ عقیل احمد ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی، پروفیسر قاضی عبید الرحمن ہاشمی، پروفیسر شہپر رسول،پروفیسر وہاج الدین علومی، پروفیسر اسلم جمشید پوری،پروفیسر ناشر نقوی،پروفیسر سلیم قدوائی، منصور آغا، سینئر صحافی اسعد رضا، ڈاکٹر الف ناظم،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، سید وجاہت شاہ کمل دیوبندی، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ماسٹر شمیم کرتپوری، ڈاکٹر شعاءاللہ وجہی رام پور، ڈاکٹر عمیر منظر، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر عبدالشکور حیدر آبادی،پروفیسر سدھا رانی پانڈے، سیف الرحمن جمالی، اسلم چشتی پونا اور مولانا واحد نظامی نے قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اتراکھنڈ کے اس قدم کی ستائش کی۔ پروفیسر تنویر چشتی نے اتراکھنڈ حکومت کے اس بڑے اعلان پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ اعلان اردو ادب کےلئے باعث فخر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر