Latest News

ممبئی میں منعقد نیشنل مسابقۃ القرآن کریم میں مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول کے طالبعلم حافظ عبیداللہ نے حاصل کی اول پوزیشن، مدرسہ میں منعقد اعزازی پروگرام میں اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر کی شرکت

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ14- 15 فروری کو ممبئی حج ہاوس کے تحت ادارہ دعوة السنہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ممبئی میں منعقد دوروزہ 26 ویں کل ہند مسابقة القرآن الکریم میں علاقہ کی معروف قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزابور پول کے شعبہ تجوید و قرات کے طالب محمد عبیداللہ بن قاری محمد اسرار ساکن مرزاپور پول نے اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے اساتذہ، والدین اور مدرسہ کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے۔ مذکورہ طالب علم اور اس کے والدین کے اعزاز میں آج مدرسہ میں ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغا زتلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر مولانا ڈاکٹر ناصر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مولانا ناصر نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے دلوں سے ماحولیات کے ڈر کو نکال کر اپنی منزل کو ہی اپنا مقصد بنائیں، کیونکہ جب تک آپ کا کوئی مقصد نہیں ہوگا اس وقت تک کامیابی کی منزل نہیں مل سکتی ہے،انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ علم نافع کے حصول کے لئے جدوجہد کریں ۔اس دوران انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اس بچے نے مقصد کے تحت محنت کی اور آج ماشاءاللہ پورے ملک میں اس اس نے اپنا اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا،جو مستحق مبارکباد ہے۔آخر میں مدرسہ کے ناظم الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے مہمان خصوصی پروفیسر مولانا ناصر کا شکریہ اداکرتے ہوئے بچے اور اس کے والدین کی حوصلو افزائی کی اور انعامات سے نوازا۔اس دوران اے ایم یوکے اسسٹنٹ پروفیسر مولانا ناصر کو بھی خصوصی اعزاز دیاگیا۔اس موقع پر قاری محمد اطہر،مولانامحمد طیب،قاری محمد اسرار سمیت جملہ طلبہ و اساتذہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر