Latest News

ابھی تک حج درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع نہ ہونا بنا تشویش کا باعث۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حج 2023کے لئے حج درخواستوں کے عمل کا ابھی تک شروع نہ ہونا سفر حج پر جانے والے افراد کے لئے تشویش کا باعث بنتاجارہا ہے، گزشتہ سالوں کے مقابلہ اس سال حج فارم بھرے جانے کا عمل چار ماہ سے زائد تاخیر ہوچکا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ہندوستان کی وزارت حج اقلیتی امور کی وزارت اور مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ابھی تک حج 2023کے سلسلہ میں ایک بھی بیان ایسا نہیں آیا ہے جس کے ذریعہ عازمین حج کو یہ معلوم ہوسکے کہ حج 2023کے لئے آن لائن حج فارم بھیجنے کا سلسلہ کب شروع ہوگا اس خیالات اور تشویش کا اظہار حج کاﺅنٹر کنوینر فہیم صدیقی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سفر حج کے انتظامات جیسے آن لائن درخواستوں کا عمل ، قرعہ اندازی، حج اخراجات کو دو یا تین قسطوں میں بھیجنا ایکسینیشن ، حج ٹریننگ اور سفر حج سے متعلق تیاریوں کے لئے کافی عرصہ درکار ہوتاہے لیکن ابھی تک حج ویب سائٹ نہ کھلنے پر عازمین اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ حج ٹرینر مولانا دلشاد قاسمی، ڈاکٹر محمد اعظم ودیگر ذمہ داران نے مرکزی اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی اور مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد حج ویب سائٹ کو کھولا جائے تاکہ حج درخواستوں کے عمل کو شروع کیا جاسکے۔ فریضہ ¿ حج کی ادائیگی کی تیاری مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس لئے مزید تاخیر کئے وزارت حج ، وزارت اقلیتی امور اور مرکزی حج کمیٹی کو فوری طور پر حج پالیسی کے اعلان کے ساتھ آن لائن حج فارم بھرے جانے کے لئے ویب سائٹ کو کھول دینا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر