Latest News

ہنر مند انسان کبھی بھوکا نہیں رہ سکتاہے: مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاونڈیشن کے تحت دستکاری سینٹر کا آغاز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں پہلی مرتبہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کودستکاری و ہنرمندی سے آراستہ کرنے کے مقصد سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاونڈیشن کے تحت ایک سینٹر کا آغاز کیاگیا۔ جس کے تحت فاو نڈیشن نے کامیابی کے ساتھ 45 دنوں کا دستکاری و ہنر مندی پر مبنی کورس طلبہ کو کرایا، ان تمام طلبہ کا تعلق دینی مدارس سے ہے، جنہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ ہنر مندی بھی سیکھیں۔ محلہ شاہ ولایت میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اسکل ڈولپمنٹ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ ہنر مندی کی ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبہ کو میڈل،ٹرافی اور سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے۔پروگرام کی صدارت فاونڈیشن کے چیئرمین مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی نے کی اور نظامت کے فرائض نجم عثمانی نے انجام دیئے۔
اس موقع پر مولانا عبداللہ ابن القمر نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہنر مند انسان کبھی بھوکا نہیں رہ سکتاہے، انہوں نے کہاکہ ہنر مندی اور دستکاری سیکھنے کے بعد آپ اپنے گھر پر رہ کر یامناسب صنعتی یونٹ سے منسلک ہوکر باروزگار بن سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ عوامی و دینی خدمات بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر نذر فاو ¿نڈیشن کے چیئرمین نجم عثمانی بھی اپنے خیالات کااظہار کیا اور دستکاری و ہنر مندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسکل ڈولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سید نجم نے بتایاکہ پہلے بیچ کو بالکل فری ٹریننگ دی گئی ہے اور دوسرے بیچ کیلئے رجسٹریشن شروع کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبہ نے قابل ذکر پروجیکٹ بھی تیار کئے ہیں۔ اس موقع پر معین صدیقی، احمد غازی، ڈاکٹر حکیم محمد آصف، ڈاکٹر عثمان رمزی، جنید صدیقی اور محمد نعیم وغیرہ سمیت دیگر لوگ اور طلبہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر