Latest News

بہار میں(نعوذباللہ) حضورﷺ کی شان میں گستاخی، بجرنگ دل کے غنڈوں کی دریدہ دہنی، ایم ایل سی قاری صہیب کی مداخلت سے بروقت کارروائی، ۴؍ گرفتار۔

پٹنہ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک ویڈیو گردش کررہا ہے جس میں کھلے عام حضور ﷺ کی شان اقدس میں نعوذباللہ گستاخی کی جسارت کی جارہی ہے۔ ملت ٹائمز کی خبر کے مطابق یہ واقعہ مدھے پورہ ضلع کے کمارکھنڈ پرکھنڈ کے لکشمی بھگوتی پنچایت کا ہے جہاں بجرنگ دل کے کچھ شرپسند حضور ﷺ کی شان اقدس گستاخی کررہے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگارہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسندوں کا ہجوم شان قطار لگا کر نعرے بازی کرتے ہوئے شان رسالت میں گستاخی کررہا ہے اور اس کی باقاعدہ ویڈیو گرافی ہورہی ہے۔ 
ٹوئٹر پر ملت ٹائمز کے ذریعے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد آر جے ڈی کے فعال لیڈر ایم ایل سی قاری صہیب نے بہار پولس کو ٹیگ کرکے بروقت کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے لکھا کہ آپسی بھائی چارہ بنائے رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، بہار پولس کے سینئر عہدیداروں سے ان سماجی شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی گزارش کرتا ہوں‘‘۔ اس ٹوئٹ کے جواب میںبہار پولس نے مدھے پورہ پولس کا ٹوئٹ پوسٹ کیا جس کے مطابق ’’مدھے پورہ کے شری نگر تھانہ علاقہ کے وائرل ویڈیو کے متعلق مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے، اس معاملے میں اب تک ۴ لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے، مزید کارروائی بھی جلد ہوگی، آپسی بھائی چارہ بنائے رکھیں، ان کے خلاف انصاف کے تقاضوں کے مطابق کارروائی ہوگی‘‘۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر