Latest News

دارالعلوم اشرفیہ دیوبند میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد، تکمیل افتاء کرنے والے سیکڑوں طلبہ کو علماء کے ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازاگیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم اشرفیہ دیوبند کا سالانہ اجلاس گزشتہ شب قاسم پورہ روڑ پر واقع مصطفی گارڈن میں ’تحفظ قرآن کنونشن‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں تکمیل افتائکرنے والے ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 200 طلبہ کی دستار بندی علمائکے بدست عمل میں آئی،فارغ ہونے والے تمام طلبہ کو سند،ڈگری،فقہ اسلامی کی معتبر کتابوں کاایک ایک سیٹ اور ایک ایک ہزار روپے کا نقد انعام بطور حوصلہ افزائی دیا گیا۔منعقدہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر معروف عالم دین مولانا سید بلال باغپت،دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے اہم رکن مولانا سید انظر حسین میاں، مولانا حبیب اللہ مدنی، مولانا عبدالسلام خان ممبئی، مولانا مشتاق ملک سورا سری نگر کشمیر، قاری ثالث،مفتی رئیس احمد دہرادو ن،مولانا نعیم احمد مظفر نگر اور قاری خالد مظفر نگری نے شرکت کی، جبکہ مہمان ذی وقار کے طور پر وقف بورڈ وکاس نگم اتر پردیش کے چیئرمین و ریاستی وزیر سید شفاعت حسین شریک ہوئے۔
اجلاس کی صدارت دارالعلوم اشرفیہ دیوبند کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے اور نظامت ادارہ کے ناظم مفتی شاداب اشرفی نے کی۔ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر سید شفاعت حسین نے دیوبند میں دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر میں آنے والے مسافروں کو ٹھرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سو کمروں پر مشتمل دارالمسافرین کی تعمیر وقف بورڈ کی زمین پر کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران کو زمین کی نشاندہی کرنے کے تحریری احکامات بہت جلد جاری کر دئے جائیں گے۔
سید شفاعت حسین نے کہا مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو بھی اب حکومت نے مختلف شعبوں میں ملازمتیں دینی شروع کر دی ہیں ساتھ ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سطح سے مدارس کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کی پہل بھی کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے دی گئی علما ئکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا سید بلال باغپت،دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے اہم رکن مولانا سید انظر حسین میاں، مولانا حبیب اللہ مدنی، مولانا عبدالسلام خان ممبئی،مولانا مشتاق ملک سورا شرینگر کشمیر، قاری ثالث، مفتی رئیس احمد دہرادو ن، مولانا نعیم احمد مظفر نگر اور قاری خالد مظفر نگری نے اپنے مشترکہ خطاب میں دینی مدارس اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
ادارہ کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے عید الفطر کے بعد مدرسہ میں فن کتابت کورس، صحافت کورس سمیت طلبہ کو ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ اوپن بورڈ سے کرائے جانے کا اعلان کیا۔ مولانا سالم اشرف قاسمی نے مدارس و مکاتت اور علمائ دیوبندکی جنگ آزاد ی میں دی گئی قربانیوں کو بیان کیا۔ 
آخر میں مولانا سالم اشرف قاسمی تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔مولانا سید بلال کی دعا ئپر پروگرام اختتام پزیر ہوا،جس میں بڑی تعداد میں طلبہ اور علاقہ کے اہم ذمہ اران موجود تھے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر