Latest News

مسجد سے ہزاروں روپیہ کی نقدی اور زیورات چوریمسجد کی تعمیر کے لئے جمع ہوا تھاچندہ،سی سی ٹی وی میں قید ہواچور۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاوں پھلاس اکبر پور کی مسجد کی تعمیرات کے لئے چندہ میں آئے زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی، نامعلوم چوروں کے ذریعہ انجام دیاگیا یہ پورا واقعہ باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس چور کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی۔
تفصیل کے مطابق علاقہ کے موضع پھلاس اکبر پور کی مسجد کے امام قاری محمد کامل مسجد کے احاطہ میں بنے حجرہ میں رہتے ہیں،ہفتہ کی شام وہ کسی کام سے باہر گئے تھے ،بتایاگیاہے کہ ہفتہ کی رات نامعلوم چور مسجد کے برابر میں واقع ان کے حجرہ میں گھس گیا اور وہاں مسجد کی تعمیرات کے لئے چندہ میں جمع کی گئی رکھی تقریباً پچاس ہزار روپیہ کی نقدی اور پانچ تولہ سونے کے زیورات چوری کرلئے ،رات تقریباً گیارہ بجے جب امام مسجد کمرہ میں پہنچے تو اس وقت چور واقعہ کو انجام دے کر فرار ہوچکاتھا،جس کے دیکھ وہ حیران رہ گئے ،جس کے بعد موقع پر جمع ہوئے لوگوں کو پورا واقعہ بتایاگیا۔ قاری محمدکامل کے مطابق جب رات تقریباً گیارہ بجے وہ مسجد میں آئے تو چور چوری کی واردات کو انجام دے کرفرار ہوچکاہے، انہوں نے بتایاکہ مسجد کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی واردات قید ہوگئی،قاری کامل نے کوتوالی میں تحریردے کر چور کو پکڑنے اور مسجد کی رقم و زیورات برآمد کرانے کی مانگ کی ہے۔کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چور کی تلاش کی جا رہی ہے۔ جلدی ہی چور کو گرفتار کرکے واقعہ کا پردہ فاش کردیاجائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر