Latest News

الحاج سعید نوری کی قیادت میں رضا اکیڈمی کے وفد کی دہلی پہنچ کر شامی سفیر ڈاکٹر بشام الخطیب سے ملاقات، بروقت مطلوبہ اشیاء کی فہرست لیکر راحت رسانی کاعمل شروع۔

پریس ریلیز ممبئی:  ترکیہ وشام میں آنے والے بھیانک زلزلے سے جہاں پوری دنیا سکتے میں ہے وہیں امدادی کاموں میں مصروف رہنے والی تنظمیں بھی مسلسل کوشاں ہیں کہ ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے
اس سلسلے میں رضا اکیڈمی اول روز سے ہی متحرک و فعال کردار میں زلزلہ مہلوکین و متاثرین کے دکھ درد کو بانٹنے میں لگی ہے۔
خانہ جنگی وزلزلہ سے پریشاں حال ملک سیریا کے متاثرین کی امداد کس طرح سے کیا جائے اس کی معلومات حاصل کرنے کے لئے عالمی تنظیم رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے دہلی پہنچ کر براہ راست سیریائ سفیر برائے ہند ڈاکٹر بشام سیفی الدین الخطیب سے ملاقات کی اور شامی متاثرین بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ مہلوکین کے ورثاء ومتاثرین کے دکھ درد کو بھارتی مسلمان اپنا دکھ درد کو اپنا درد قرار دیتے ہیں اور آپ کویقین دلاتے ہیں کہ جن اشیاء کی ضرورت ہوگی رضا اکیڈمی حسب انتظام ضرور شامی بھائیوں کی مدد کرے گی۔
شامی سفیر سے ملاقات میں قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ سیریا پہلے ہی خانہ جنگی کی مار جھیل رہا تھا اسی درمیان آنے والے زلزلے سے جو تباہی وبربادی ہوئ ہے وہ عظیم سانحہ ہے ہزاروں افراد سیکنڈوں میں لقمہ اجل بن گئے لاکھوں افراد سڑکوں پر بے یار و مددگار پڑے ہیں چھوٹے چھوٹے بچے دودھ وغیرہ تک کیلئے پریشان ہیں ہم اس مصیبت کی گھڑی میں شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں ان کی جانی و مالی نقصان پر شدید صدمہ پہنچا ہے امید ہیکہ شام جلد ہی اس مصیبت سے نجات حاصل کرلیگا
ڈاکٹر بشام نے حضرت نوری صاحب قبلہ کی طرف سے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شام اس وقت مصیبت سے دوچار ہے ہم پر بلا ومصبیت نے گھیر رکھا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر آیا ہے آپ دعا فرمائیں کہ اللہ جلد شام کو بلاؤں سے نجات دے۔ 
ڈاکٹر بشام نے مزید کہا کہ رضا اکیڈمی نے جس طرح سے ہمیں مدد کی یقین دہانی کرائی وہ خوش آئند ہے لیکن ہم مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگئے ہیں جتنے بھی سامان ہمارے یہاں آرہے ہیں اتنے روپے نہیں ہیں کہ ہم وہ موصول شدہ سامان اپنے ملک بھیج سکیں اس لئے رضا اکیڈمی سمیت تمام تنظیموں سے امید کرتے ہیں کہ وہ تمام اشیاء خوردونوش کو سیریا بھیجنے میں مدد کریں تاکہ بروقت متاثرین تک امداد پہنچ جائے ایمبیسی کے فرسٹ سکریٹری محترم علی صاحب شامی نے بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے مطلوبہ معلومات فراہم کی۔ وفد میں حضرت علامہ محمد عباس رضوی، خادم القرآن عبد الرحمٰن ضیائی، حافظ جنید رضا رشیدی، عظیم دہلوی، قمر جرنلسٹ وغیرہ شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر