Latest News

شب معراج پر ۵۰ ہزار مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ آمد، شب بیداری، عبادت واذکار کے دوران زلزلہ متاثرین کے لیے دعائیں۔

بیت المقدس: شب معراج کے موقع پر مسجد اقصیٰ کے علاقے سمیت پورے بیت المقدس میں فرحت شادمانی کا سماں تھا۔ سڑکوں کو چراغاں کیاگیا تھا اور مساجد میں مصلی نمازواذکار میں مشغول تھے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں نے شب بیداری کی، پردہ نشیں خواتین اور معصوم بچیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ قدس نیوز کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی رکاوٹوں کو عبور کرکے مسجد ابراہیمی سمیت مسجد اقصیٰ پہنچے۔ ادھر فلسطین کی تمام مساجد میں ترکیہ وشام کے قیامت خیز زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے دعائے مغفرت کی گئی اور متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔ مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے بتایا کہ اسراء اور معراج کے موقع پر ۵۰ ہزار سے زائد مسلمانوں نے قبلہ اول میں آکر عبادت کی ۔ادھر اردن کے فرماں رواں شاہ عبداللہ دوم نے اسراء اور معراج پر کہا کہ خدا ہمیں اقصیٰ کی حفاظت کی اور امانت کو اٹھانے والا بنائے، پیغمبر ﷺ کے سفر معراج کی جگہ کو دیکھ بھال کرنے میں مدد کرے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر