Latest News

ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے اشوک گہلوت کی ملاقات، ورثاء کے لیے امدادی رقومات اور سرکاری نوکری کا اعلان۔

نوح: بھیوانی میں راجستھان کے دومسلم نوجوان ناصر اور جنید کو گئو رکشکوں کے ذریعہ زندہ جلائے جانے کے تقریباً دو ہفتوں بعد آج وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے اہل خانہ سے ملاقات کی ، دونوں بیوائوں اور بچوں کو پانچ پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا، ۴ ۔۴ لاکھ روپئے ایف ڈی اور ایک ایک لاکھ روپئے نقد دئیے جائیں گے، یعنی جنید کے بچوں کو ۵۵ لاکھ اور ناصر کے بچوں کو وعدے کے مطابق ۳۵ لاکھ روپئے کا معاوضہ اور سرکاری نوکری کا وعدہ کیاگیا ہے۔ یہ اطلاع ذاکر علی تیاگی نے اشوک گہلوت کی اہل خانہ سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھی۔ انہو ںنے مزید لکھا کہ دونوں خاندانوں کو وزیر زاہدہ خان کی طرف سے ۲۰ ۔ ۲۰ لاکھ روپئے دینے کا پہلے ہی اعلاان ہوچکا ہے اور آج وزیر اعلیٰ نے جنید کے اہل خانہ کو ۳۵ لاکھ ناصر کے خاندان والوں کو ۱۵ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کرکے بتایاکہ ہریانہ میں مارے گئے ناصر اور جنید کے اہل خانہ کو ان کے گائوں گھاٹیما، بھرت پور میں جاکردلاسہ دیا، اس دوران ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کرتے ہوئے انصاف دلانے کی ہر ممکن مدد کا بھروسہ بھی دلایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر