Latest News

صحت مند معاشرے کی تشکیل کا خواب زیور علم سے آراستہ ہونے بغیر ممکن نہیں: مفتی محمد احمد۔

مظفر نگر: مظفر نگر کے مدرسہ اسلا میہ عربیہ تعلیم الاسلام میں سالانہ امتحان کا عمل اختتام پزیر ہوا۔ دیوبند سے تشریف لائے ممتحن مولانا مفتی محمد احمد نے طلبا کا امتحان لیکر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ دینی تعلیم ہی ہماری بنیادی تعلیم ہے اسلئے ہر مسلمان دینی تعلیم حا صل کریں اوراسکے ساتھ عصری تعلیم پر بھی محنت کریں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کا خواب زیور تعلیم سے آراستہ ہونے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے دارالعلوم رشیدیہ سے تشریف لائے مولانا محمد نوشاد و مولانا محمد آبادامام و خطیب بیچ والی مسجد سروٹ نے بھی بچّوں کو بیش بہا نصیحتوں اور دعاٶں سے نوازا اس موقع پر مدرسہ ھٰذا کے مہتمم مولانا محمد رضوان اور مولانا محمد صداقت صاحب قاری محمد عاقل قاسمی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر