Latest News

طلبہ کی صحافت وخطابت سے وابستگی بھی ضروری ہے، جامعہ رحمت گھگھرولی میں منعقد انجمن’ بزم مغیثی‘ کے سالانہ پروگرام میں علماءکا خطاب۔

سہارنپور/دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ رحمت گھگھرولی میں طلبہ کی انجمن ’بزم مغیثی‘ کا سالانہ اختتامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے مختلف انداز میں شاندار پروگرام پیش کئے۔ تقریب میں شامل مہمانوں اور علماءکرام نے طلبہ کی محنتوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں دعاوں سے نوازا۔
پروگرام کا آغاز محمد شمیم کی تلاوت کلام اللہ اور طالب علم عبدالصمد نعت پاک سے ہوا۔ اس کے بعد باضابطہ طلبہ کے خطابت و قرا ¿تن کا دور شروع ہوا جو بعد ظہر تک جاری رہا۔پروگرام کی صدارت مفتی ہدایت اللہ قاسمی مدیر مرکز علم و ادب دیوبند نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت نے انجام دیئے۔
مفتی ہدایت اللہ قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کامیاب اختتامی پروگرام کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت آپ کا قیمتی سرمایہ ہے ، یہ بننے اور سنورنے اور اپنے مقصود کے حصول کے لئے جدوجہد کا وقت ہے۔ انھوں نے طلبہ کو تعلیم میں مزید محنت و لگن پیدا کرنے اور موبائل و دیگر لایعنی چیزوں سے دور رہنے کی تلقین کی۔
مولانا محمد شعیب مفتاحی استاد مدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد نے طلبہ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضروری علوم کے حصول کے ساتھ خطابت وصحافت سے وابستگی بھی طلبہ کے لئے ضروری ہے۔ کیوں کہ دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میں یہ دونوں ہی فنون انتہائی مو ¿ثر اور مفید ثابت ہوتے ہیں۔
مفتی ریاض الدین استاد جامعة الشیخ دیوبند نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو دینی تعلیم کے لئے منتخب کیا یہ آپ کے لئے بڑی سعادت ہے،آپ اس کی قدر کریں۔ مولانا مفتی مجیب اللہ رفیق مرکز علم و ادب دیوبند نے کہا کہ ہر طالب علم نے اپنے موضوع پر عمدہ انداز،خوش اسلوبی،اور شائستگی کے ساتھ تقریر کی ہے جسکے لئے آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 
آخر میں جامعہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عبد الخالق مغیثی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، پروگرام میں خصوصی طور پر مولانا عبدالنور قاسمی رفیق مرکز علم وادب دیوبند شریک بزم رہے۔ اسکے علاوہ پروگرام میں مفتی محبوب قاسمی، قاری محمد مستقیم کریمی، مولانا دلنواز عالم قاسمی، قاری ریاست علی کریمی، قاری محمد ثاقب جامعی، قاری محمد اسجد جامعی، قاری محمد دانش قاسمی، قاری محمد شاہویز جامعی، قاری وسیم رحمتی، قاری ثوبان، ماسٹر ارشاد، ماسٹر محمد انتظار، قاری محمد اجود جامعی اور حافظ محمد ابرہیم رحمتی و جامعہ کے تمام طلبہ شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر