Latest News

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم گوکلپور کمالپور کا دوروزہ سالانہ اجلاس اختتام پذیر، مفتی محمود الحسن بلندشہری کا پُر مغز خطاب۔

میرٹھ: شمالی ھند کی معروف اسلامی دینی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم گوکلپور کمالپور میرٹھ کا دوروزہ سالانہ اجلاس عام گذشتہ روز اختتام پذیر ھوگیا۔ صدارت مولانا مفتی محمود الحسن بلندشہری استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم دیوبند اور سرپرستی مولانا قاری مشرف صدر مجلس شوریٰ مدرسہ ہٰذا نے فرمائی۔ اجلاس کا آغاز قاری عبدالاحد کمال پوری کی تلاوت کلام اللہ اور شاعر خوش الحان فیصل میرٹھی کی نعتیہ کلام سے ھوا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مفتی خالد سیف اللہ و مولانا مفتی حفظ الرحمن رشیدی نے مشترکہ طور پر انجام دیئے۔
خطبۂ استقبالیہ ادارے کے مہتمم مولانا مفتی آس محمد گلزار قاسمی نے پیش کیا اور مدرسے کی خدمات نیز مدرسے کا تفصیلی جائزے سے لوگوں کو روشناس کرایا پہلی نشست جو فارغات جامعہ محمدیہ للبنات مدرسہ ہٰذا کی طالبات کو ردائے فضیلت و سندفراغت کی تقسیم سے متعلق تھا مدرسہ ہٰذا شعبہ نسواں، کے جامعہ محمدیہ للبنات میں کیفیہ باجی و الصباح باجی کی زیرِ نگرانی جلسہ ختم بخاری شریف کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر خانپور بانگر سے مدرسہ بنات الاسلام کی معلمات محترمہ باجی فوزیہ صاحبہ و محترمہ باجی گلناز صاحبہ کی تشریف آؤری ہوئی جنہوں نے بخاری شریف کا آخری درس دیا جبکہ سب سے پہلے جامعہ سے امسال دورۂ حدیث سے فراغت پانے والی طالبات نے اپنی دل کش آواز میں قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا، بعدہ جامعہ کی دیگر درجات کی طالبات نے خوبصورت پروگرام پیش کئے دوسری نشست جو صبح نو بجے شروع ہوئی مسندِ صدارت سے بولتے ھوئے حضرت مولانا مفتی محمود الحسن بلندشہری صاحب استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند نے قرآن کریم و حدیث نبوی سے وابستہ ھونے کی تلقین فرمائی انھوں نے فرمایا کہ مسلم معاشرہ میں غیر اسلامی رسومات نے گھر کرلیا ھے ھماری دونوں جہاں کی فلاح و کامرانی شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ھونے میں مضمر ھے
 مولانا محمد حسن استاذ حدیث و فقہ مدرسہ نورالاسلام میرٹھ نے بھی اصلاحِ معاشرہ کے عنوان پر ایک پرمغز خطاب فرمایا اور مسلمانوں سے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی تلقین فرمائی
استاذ فقہ و حدیث مولانا کوکب استاذ فقہ و حدیث دارالعلوم دیوبند نے اجلاس کو خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں قرآن و حدیث کا درس دیا جاتا ھے اور قرآن کریم تمام انسانوں کیلئے سراپا ھدایت ھے ثمرگارڈن میرٹھ سے تشریف لائے مولانا خالد نے بھی اصلاح معاشرہ پر مفصل خطاب سے سامعین کو متمتع فرمایا مجلس شوریٰ مدرسہ ھٰذا کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد رضوان نے مدرسہ ھٰذا کا سالانہ بجٹ پیش کیا اس موقع پر مدرسہُ ھٰذا سے فارغ درجہ حفظ کے پانچ طلبہ حافظ صلاح الدین نوئیڈا حافظ عبدالحق حافظ محمد جنید دادری حافظ پرویز کمال پور حافظ محمد عفان کو دستار فضیلت سے سرفراز کیا گیا بعد ازاں استاذ دارالعلوم دیوبند مفتی محمود الحسن بلندشہری کی پرسوز دعا اور ادارے کے مہتمم مولانا مفتی آس محمد گلزار قاسمی اور پروگرام کے روح رواں استاذ مدرسہ ہٰذا قاری محبوب الحسن مظفرنگری کےشکریۂ کلمات پر اجلاس اختتام پاگیا۔
دیگر شرکاء میں مولانا مشرف، حافظ محمد نوشاد، حافظ نعیم احمد، قاری شہزاد چنڈی گڑھ، مفتی زبیر، مفتی عبدالقادر، قاری نزاکت علی، قاری فہیم الدین، مولانا وکیل احمد، حافظ عتیق الرحمان، مولانا انوار، حافظ وثیق الرحمٰن، عالمہ کیفیہ باجی، الصباح باجی کے نام قابل ذکر ھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر