Latest News

مسلم فنڈ کی جانب سے آنکھوں کا مفت طبی کیمپ منعقد، سیکڑوں مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کرکے مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے زیراہتمام مدنی آئی اسپتال دیوبند کے تعاون سے مسلم فنڈ برانچ ناگل میں یک روزہ آنکھوں کامفت طبی کیمپ منعقد کیاگیا، جس میں سیکڑوں مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کرکے انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔
آج مسلم فنڈ برانچ ناگل میں لگائے گئے کیمپ کا افتتاح ادارہ کے سکریٹری محمد انس صدیقی، منیجر سہیل صدیقی اور برانچ منیجر ساجد حسن نے فیتہ کاٹ کر کیا۔کیمپ میں مشہور آئی سرجن ڈاکٹر سفینہ تبسم نے 300 مریضوں کی جانچ کرکے انہیں مفت ادویات تقسیم کیں،انہوں نے بتایاکہ کل 102 مریضوں کو چشمے جبکہ 42 مریضوں کو آپریشن تجویزکئے گئے ،کیمپ میں دیکھے گئے تمام مریضوں کے آپریشن رعایتی شرح پر کئے جائینگے۔

اس موقع پر ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے کہاکہ غریب ضرورتمندوں کی مدد کرنا نیک عمل ہے، اسلئے ہمیں اس طرح کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے، انہوں نے کاکہ ادارہ کی جانب سے اس طرح کے امور خیر کا سلسلہ جاری رہے گا،انشاءاللہ۔ سکریٹری محمد انس صدیقی نے کیمپ کے انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کیمپوںسے مستحقین کو راست فائدہ پہنچتاہے، انہوں نے آئی سرجن اور میڈیکل ٹیم کے خدمت خلق کے جذبہ کی ستائش کی ۔ناگل برانچ ساجد حسن نے بتایاکہ وقفہ وقفہ سے ادارہ کی جانب سے اس طرح کے کار خیر انجام دیئے جاتے ہیں ،جس کا علاقہ کے عوام کو پہنچتا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی اسطرح کے فلاحی امور انجام دیئے جاتے رہے گیں۔
آئی کیمپ میں ڈاکٹر نکنج،ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر جاوید ،اسرار احمد اور فیضی صدیقی نے خصوصی تعاون کیا اور مریضوں کو ضروری صلاح مشوروں کے ساتھ انہیں آنکھوں کی حفاظت کے طریقے بتائے۔ کیمپ کے دوران مسلم فنڈ دیوبند کے نائب منیجر سید آصف حسین، عدیل صدیقی، عمیر احمد عثمانی، سابق چیئرمین انعام قریشی، نجم عثمانی، عثمان احمد، محمد انتظار، محمد طارق اور احمر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر