Latest News

معروف بزرگ عالم دین مولانا عبداللہ مغیثی کے متعدد مقامات پردینی و اصلاحی پروگرام منعقد، عوام کو رضائے الہی کے ساتھ زندگی گزارنے کی تلقین۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر اور مشہور بزرگ مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے اپنے دینی علمی روحانی اصلاحی پروگرام کے تحت گنگوہ، شاملی و پانی پت کے علاقوں کا تین روزہ دورہ کیا، جس میں انھوں نے کئی اصلاحی پروگرام کئے، مولانا نے اپنے اکثر و بیشتر بیانات میں تعلق مع اللہ ،ترک معصیت و احکام خداوندی و سنت نبوی کو اپنی زندگیوں میں داخل کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے مختلف مجالس میں تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان جب زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوتا ہے تو واقعی وہ انسان ہوتا ہے، ہر زمانے میں تعلیم یافتہ حضرات کی قدروقیمت رہی ہے۔آج مسلمانوں کو اپنے مدارس سے اپنے علماءسے اپنی مساجد و مکاتب سے جڑنے اور لایعنی و فضول چیزوں کے ترک کرنے پر توجہ دینے کی بھی خاص ضرورت ہے۔ 
اسی اثناءمفتی عمران قاسمی کی دعوت پرجامعہ احمد العلوم خانپور گنگوہ کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی جس میں علماءو خواص و عوام نے شرکت کی۔ مولانا مغیثی کی پرسوز دعا پر ہی یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں مولانا محمد الطاف رشیدی کی دعوت پر گھاٹم پور میں بعد نماز فجر مجلس ذکر منعقد ہوئی جس میں کئی مقامات کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی،یہاں بھی پرمغز خطاب ہوا۔ مولانا محمد عامر مہتمم کنزالعلوم ٹڈولی کی دعوت پر ان کے ادارے میں پہنچے اور طلبہ و اساتذہ سے علم و ادب کے عنوان سے خطاب کیا۔ حاجی علی شیر کی دعوت پر مین پورہ کوٹھڑہ پہنچے اور مدرسہ کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کرائی۔ خانپور میں حاجی محمد رضوان کی دعوت پر ان کے اسکول میں انٹر کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور کامیابی و کامرانی کی دعا کرائی۔ جھاڑون گنگوہ مولانا محمد عارف رشیدی مہتمم جامعہ احسن المدارس مغیثی کی دعوت پر مدرسے کی سالانہ جلسے کی صدارت کر خطاب کیا ۔ کاندھلہ مولانا نواب احمد مفتاحی مہتمم دارالعلوم امدادیہ کی دعوت مدرسے کے سالانہ جلسے کی صدارت کی اور دعا کرائی ۔ بعد ازاں سلیم و عالم بھائی کی دعوت پر رانا مزرعہ پانی پت میں تشریف لائے اور گاوں میں مجلس ذکر منعقد ہوئی، جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شرکت کی۔ نوشاد بھائی کی دعوت پر گڑھی بیسک کی دعوت پر خیر و برکت کی دعا کرائی۔ کھندراولی صوفی نور الحسن و مولانا تسکین کی دعوت پر مدرسہ فخر العلوم کے سالانہ جلسے صدارت کی اور لوگوں سے مخاطب ہوئے۔ مولانا مغیثی کے تمام پروگرام جو اس دوران منعقد ہوئے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے ترتیب دئے اور وہی مولانا کے ساتھ پورے دورے پر رہے۔ شرکاءمیں مولانا محمد واصف رشیدی ، مولانا محمد دلشاد ، صوفی محمد ساجد، قاری ذیشان احمد قادری، حافظ نواب ، ڈاکٹر واصل ، مولانا محمد وسیم، مولانا محمد اسجد ، مولانا محمد غیور، قاری جابر، عبدالباسط، حافظ محمد مشتاق ، بھائی ریاض الدین قاری جاوید کریمی ، قاری احسان ،حافظ ابراہیم رحمتی ،بھائی رفیع ، قاسم وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر