Latest News

جامعۃ الصالحات لطیفہ قادریہ وائی میں جلسہ ختم بخاری شریف کاانعقاد، فراغت حاصل کرنے والی طالبات سے اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔

ستارہ: پریس ریلیز۔ 
سنیچر ۱۸ مارچ کو مدرسہ جامعة الصالحات لطیفیہ قادریہ وائی ضلع ستارہ مہاراشٹرا کا ختم بخاری شریف کا جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ۶ طالبات کو سند فضیلت اور سات طالبات کو سند قاریہ اور پانچ طالبات کو سند مومنہ داعیہ دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف و ہدایے پیش کیے گیے۔ 
جلسے کی صدارت مفتی ارشاد نے کی۔ انہوں نے ہی طالبات کو بخاری شریف کا اخری درس دیا۔ نظامت کے فرائض مفتی افضل قاسمی نے انجام دئے۔ جسلہ ختم بخاری شریف میں ذمہ داران مدرسہ ذاکر عبداللطیف انعامدار، سمیر انعامدار و دیگر اراکین شریک تھے۔ اجلاس سے اکابر علماء نے خطاب کیا اور فارغ ہونے والی طالبات کو ان کی سماجی و ملی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے میدان عمل میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے کام کرنے تلقین کی۔ اجلاس سے مولانا عبدالروف اور حافظ شمشاد نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران قاری افروز، مولانا عمران قاسمی، مفتی نور محمد، مولانا عبدالواحد، مولانا افضل اور مولانا محب اللہ بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر