Latest News

کیرل اور کرناٹک سے پانچ حوالہ آپریٹر گرفتار، پھلواری شریف پی ایف آئی معاملے میں این آئی اے کی کارروائی۔

نئی دہلی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے پھلواری شریف پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) معاملے میں کیرل کے کاسرگوڈ اور کرناٹک کے جنوبی کنڑ سے پانچ حوالہ آپریٹروں کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں کے ساتھ ہی پی ایف آئی کے فنڈنگ بائے حوالہ ماڈیول کا بھانڈہ پھوڑ ہوا ہے، جس کی جڑیں متحدہ عرب امارت میں تھی اور بہار کرناٹک سے آپریٹ کیاجارہا تھا۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمین پی ایف آئی کی مجرمانہ سازش میں فعالیت کے ساتھ شامل پائے گئے ہیں، جو ہندوستان سے باہر غیر قانونی طریقے سے رقومات کو مقامی پی ایف آئی کے لیڈران اور کیڈروں کے درمیان تقسیم کرنے اور منتقل کرنے میں شامل تھے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس معاملے میں سات ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے جب وہ گزشتہ سال جولائی میں ٹریننگ کےلیے پٹنہ کے پھلواری شریف علاقے میں جمع ہوئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر