Latest News

اس وقت دینی و عصری تعلیم کے مشترک ادارے ملت کی اشد ضرورت ہے، جامعۃ الجمیل الاسلامیہ وتسمیہ پبلک اسکول ماجری کے پہلے سالانہ عظیم الشان اجلاس میں علماء کرام کا خطاب۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
تحصیل رامپور منيهاران کے موضع ماجری میں واقع دینی و عصری تعلیمی ادارے جامعۃ الجمیل الاسلامیہ وتسمیہ پبلک اسکول کے پہلے سالانہ عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔
جس کی صدارت جمعیۃ علماء  کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کے صاحبزادے مولانا سید حسین احمد مدنی نے کی۔ جلسہ میں اکابرین امت وعلمأئے عظام نے مجمع عام کو خطاب فرمایا۔ اس موقع پر مولانا مفتی ارتقاء الحسن قاسمی مفتئ اعظم پنجاب نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہو ئے فرمایا کہ اپنے دین کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں محنت کے ساتھ مہارت حاصل کر کے سسٹم کا حصہ بنیں،
تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ھے، دینی و عصری تعلیم کے مشترک ادارے آج ملت کی اشد ضرورت ھے اس ضرورت کی تکمیل کی طرف مفتی عبدالخالق قاسمی الماجری کا یہ مستحسن قدم ھے۔
مولانا جعفر مظاھری نے اپنے خطاب میں ادارے کی مختصر مدت میں تعلیمی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے ادرے ہماری ضرورت ھے۔ انھوں نے مفتی عبدالخالق  کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی اور تعلیمی بالغان کے طرف بھی توجہ دلائی۔
مدنی خوانوادہ کے چشم و چراغ مولاناسید حسین احمدنی نے حفاظت ایمان کے عنوان پر بیان کیا اور تمام لوگوں کو اپنے عقائد کے حفاظت کی تلقین کرتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔
ان کے علاوہ حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی نقشبندی استاذ دارالعلوم دیوبند،  ڈاکٹر وصی خاں قاسمی،  مولانا رمضان اظہر شمشی، مولانا صلاح الدین زاھدی،  مولانا مسیح اللہ قاسمی انبہٹہ پیر اورمولانا احسن زاھدی مہتمم مدرسہ تحفیظ القرآن زاھدی نے خطاب کیا۔
آخر ی جامعہ کے بانی ومہتمم  مفتی عبدالخالق قاسمی نے تمام شرکا ئے عظام و عوام کا شکریہ اداء کیا۔
جلسہ میں باشندگان ماجری اور قرب و جوار کے علاقہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران جامعہ کے الماجری کیلنڈر کا اجراء عمل میں آیا۔ نظامت کے فرائض مولوی محمد فہیم اور مفتی عامر اشرف ماجری نے مشترکہ طور پر انجام دئے۔ جبکہ جلسہ کا آغاز جامعہ کے عربی اول کے طالب محمد اسماعیل الماجری کی تلاوت و زینب الماجری کی نعت پاک سے ہوا۔ 
اس موقع پر حافظ فاروق مہتمم مدرسہ رحمت العلوم پنجیٹھ، مولوی عاقل مین پورہ، قاری سواردین ہماچل، ڈاکٹر عبدالمہیمن کیرل، قاری سفیان استاذ احمد العلوم خانپور، مفتی دلشاد خانپور، قاری ذیشان، مولانا مصطفی مالیر کوٹلہ، قاری شکیل مالیر کوٹلہ، قاری محمد نعیم، قاری محمد شوقین ناظم مدرسہ ڈھاکہ دیوی، مولانا شمشیر الحسن قاسمی ناظم جامعۃ دعوت الحق معینیہ چررہو،  حاجی مرغوب، ساجدملک، بھائی بلال ملک، حاجی عرفان ملک، کامل راجا، حاجی مصطفی، مہربان پردھان، حاجی پرویز، حاجی عادل ماجری، حاجی مصروف، قاری اعظم، مولانا محمد ناظم، حافظ محمد صادق اور جمعیت یوتھ کلب ماجری کے نوجوان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر