Latest News

’جاب فار لینڈ کیس‘ میں لالو یادو سے دورائونڈ پوچھ تاچھ، سی بی آئی دہلی میںبیٹی میسا بھارتی کے گھر بھی پہنچی تھی، پیر کو رابڑی دیوی سے سوال جواب ہوا تھا۔

نئی دہلی: ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین کیس میں سی بی آئی نے لالو یادو سے دہلی میں دو رائونڈ پوچھ تاچھ کی، پہلے صبح تین گھنٹے اور پھر دوپہر دو گھنٹے سوال جواب کیے، سی بی آئی کی ٹیم ان کی بیٹی میسا بھارتی کے گھر پہنچی تھی، دونوں رائونڈ کی پوچھ تاچھ کے دوران لالو کی بیٹی روہنی اچاریہ نے کہاکہ پاپا کو پریشانی ہوئی تو دہلی کی کرسی ہلادیں گے۔ لالو سنگا پور سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعددہلی میں میسا بھارتی کے گھر پر ہی رہ رہے ہیں، ایک دن پہلے پٹنہ میں سابق وزیر اعلیٰ بہار رابڑی دیوی سے ان کے گھر پر سی بی آئی نے تقریباً چار گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی، اس دوران ۴۸ سوالات کیے گئے تھے۔ لینڈ فار جاب کیس میں سی بی آئی کی چارج شیٹ پر عدالت نے لالو ، رابری او رمیسا کو سمن جاری کیا تھا، سی بی آئی نے چارج شیٹ میں لالو کے علاوہ رابڑی دیوی اور دیگر ۱۴ لوگوں کو ملزم بنایا ہے، ۱۵ مارچ کو عدالت میں ان کو پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر