Latest News

ڈاکٹر ڈی کے جین اور ڈاکٹر عظیم الحق کواعزاز سے نوازا، شوالک بینک کی جانب سے طبی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف دیئے گئے ایوارڈ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یوم خواتین کے موقع پر شیوالک بینک کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام میں ڈاکٹر ڈی کے جین (گولڈ میڈلسٹ) اور ڈاکٹر عظیم الحق (چیئرمین اسلامیہ گروپ آف کالجز) کو صحت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بینک اور دیگر تنظیموں کی جانب سے شال اور پگڑی پہن کر خصوصی اعزاز سے نوازاگیا۔ سبھاش چوک پرواقع بینک احاطہ میں منعقد پروگرام میں برانچ منیجر گورو جین نے ڈاکٹر ڈی کے جین اور اور ڈاکٹر عظیم الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی طبی و تعلیمی خدمات کی ستائش کی اور یوم خواتین کے تحت ڈاکٹر جین کی اہلیہ مسز انجلی جین اور ڈاکٹر عظیم الحق کی اہلیہ مسز ثانیہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈی کے جین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ علاقے کے لوگوں کو سستا اور اچھا علاج فراہم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے زندگی بھر یہ کوشش جاری رکھی اور آئندہ بھی اس مقصد کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔اسلامیہ گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر عظیم الحق نے کہا کہ پہلے علاقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دیوبند سے باہر دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ غریب گھرانوں کے بچے معاشی طور پر استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی ادھوری چھوڑ دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام امیر اور غریب خاندانوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ اس مقصد کے لیے اسلامیہ کالج آف گروپ قائم کیا گیااور کالج اپنا یہ مقصد پورا کر رہا ہے، مستقبل میں بھی وہ خطے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی طرف کوششیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر بینک کا تمام عملہ موجود تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر