Latest News

خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں، یوم خواتین کے موقع پر سہارنپور میں منعقد پروگرام میں شرکاءاظہارخیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مہیلا سنیکت منچ سمیتی سہارنپور کے تحت عالمی یوم خواتین جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔ پروگرام کی صدارت سماجی کارکن رادھا مشرا نے کی۔یوم خواتین کے تحت منعقد اس پروگرام میں سابق رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر سنجے گرگ نے شرکت کی اور یوم خواتین کے پروگرام میںشامل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں تبدیلی لانے کے لیے سب کو متحد ہو کر خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ اور مظلوم خواتین کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جانی چاہئے اور سبھی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔سماجی کارکن رادھا مشرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں متحد ہو کر خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف لڑنا ہوگا۔خواتین کو بھی اپنے حقوق اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور اس معاملہ میں کبھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہم مہیلا سنیکت منچ سمیتی کی جانب سے حکومت سے50 فیصد خواتین ریزرویشن بل پاس کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں، جب تک خواتین کا ریزرویشن پاس نہیں ہوتا،خواتین کو ان کے مساوی حقوق نہیں ملیں گے، خواتین کے فلاح و بہبود کا یہ فیصلہ آج تک صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ خواتین تنظیموں کی جانب سے گرمیت کور انیتا، کرت پونم ،گلشن خان، سروج، ثمرین ، روبینہ اور للیتا وغیرہ نے حکومت سے آنگن واڑی خواتین ورکرز کو بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر راکھی ،ببیتا، الکا،زندی، ستیہ وتی، نرملا رانی، ششی، مونیکا،عذرہ پروین، سروج ورما، پونم، ارچنا، سرلا اشوک چودھری، کیرتی، شبنم، پرتیما ،نونیت، سمن، شاہین، اعظم شاہ،گلشن کپور،مستقیم رانا،رام کماروشو وکرما،ندیانصار ی اور کاشف علوی وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر