Latest News

دلت خاندان پر اعلیٰ ذات کے لوگوں کا حملہ، گھروں پر پتھرائو، آگ لگانے کی بھی کوشش کا الزام۔

ہاویری: دلت طبقے سے تعلق رکھنے والی ما ں اوربیٹے پر مبینہ طور پر اعلیٰ ذات والوں کی طرف سے حملہ کرنے کا واقعہ رانی بنور تعلقہ کے نندی ہلی میں پیش آیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بشویشور جاترا کی مناسبت سے نکالا گیا جلوس جب دیہات کے اہم راستوں سے گزر رہاتھا تو جلوس میں شریک دلت لوگ بھی اعلیٰ ذات والوں کے ساتھ مل کر ناچ رہے تھے جس کے دوران دو لوگوں کے درمیان توتو میں میں شروع ہوگئی۔ یہی بات دوطبقات کے درمیان جھگڑے میں منتقل ہوکر ڈنڈے ، پتھر ، لکڑیوں سے ماردھاڑ تک پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دیہات میں لگائے گئے امبیڈکر کے بینر کو پھاڑ کر پھینک دیا گیا۔حالات بگڑتے دیکھ کر پولس نے مداخلت کی اور ماحول کو ٹھنڈا کیا۔ لیکن پھر بعد میں مبینہ طور پر ددلتوں کے گھروں پر پتھراؤ کرتےہوئے بائک وغیرہ کو نقصان پہنچانے کی بات سامنے آئی اوراعلیٰ ذات والوں کی طرف سے دلتوں کے گھروں کو آگ لگانےکی کوشش کئے جانے کا بھی الزام لگایا گیا ۔ معاملے کو لےکر کمار پٹنم پولس تھانے میں 30سے زائد لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر