حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی چیف بندی سنجے کمار نے کہاکہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خواتین کے خلاف جرم کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیں گے، سنجے نے یہ بھی کہاکہ اس کےلیے یوپی ماڈل فالو کریں گے، جہاں یوگی سرکار کریمنل کے گھروں پر بلڈوزر چلا رہی ہے، بندی سنجے نے یہ باتیں حیدرآباد میں پارٹی دفتر میں ہوئے دھرنے کے دوران کہی، بی جے پی نے یہ دھرنا ریاست میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہراسانی کی مخالفت میں کیا تھا، غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں کاکتیہ میڈیکل کالج کی طالبہ پریتی نے سینئر اسٹوڈنٹ سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی تھی۔ سنجے نے دھرنے کے دوران یہ بھی کہاکہ حکومت کو پریتی کی موت کی تحقیقات جج سے کرانے کا حکم دیناچاہئے، اتوار کو جگنگائو میں پریتی کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے سنجے نے یہ الزام لگایا کہ پریتی کے قتل کو خودکشی بنایاجارہا ہے۔
0 Comments