Latest News

ٹکیٹ خاندان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار۔

مظفر نگر : ٹکیت خاندان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص بالآخر مظفر نگر بھوراں کلاں پولیس کے بچھائے گئے جال میں پھنس گیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت اور ترجمان چودھری راکیش ٹکیت خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ہفتہ کو موصولہ اطلاع کے مطابق 3روز قبل بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت کے خاندان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش میں مصروف تھی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ٹکیت خاندان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص ملک کی راجدھانی دہلی میں چھپا ہوا ہے پولس ذرائع کے مطابق ملزم وشال ولد دیوا ساکن موضع دھنانا تھانہ کتھورا سونی پت ہریانہ کو دھلی کے 223اے مہیش گارڈن اناج منڈی گودام نجف گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جوکہ دھلی میں مزدوری کرتاہے اور نشہ کا عادی ہے جسکے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر