Latest News

پولس کاروائی کے خوف سے دس ہزار کے انعامی بدمعاش کی خود سپردگی۔

مظفر نگر: پولیس کارروائی کے خوف سے ایک مطلوب اور 10 ہزار کے انعامی ملزم نے کھتولی کوتوالی میں سرنڈر کر تے ہوئے جرم نہ کرنے کا حلف اٹھا یا ہے۔
واضح ہو کہ مظفر نگر ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس سنجیو سمن کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس کی سخت کارروائی کے خوف سے کھتولی کوتوالی اور تھانہ منصور پور میں درج ڈکیتی کے الزام میں مطلوب ملزم اور 10,000 روپے کا انعامی نے کھتولی کوتوالی پہنچ کر خودسپردگی کی اور آئندہ جرائم نہ کرنے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ بھیڑ بکریوں کی لوٹ مار کا واقعہ 20.01.2023 کو تھانہ کھتولی اور 25.01.2023 کو تھانہ منصور پور میں ملزم عامر ولد یاسین ساکن شرافت کالونی کھتولی اپنے نے ساتھیوں کے ساتھ انجام دیا تھا۔ اس کے علاوہ 06.03.2023 کو ملزم عامر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی۔ مذکورہ تمام مقدمات میں ملزم عامر مطلوب تھا جس کی گرفتاری کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر