مدھوبنی: بسفی بلاک کے معروف گاؤں بھیروامیں گاؤں کی سطح پرایک کوئزکمپٹیشن کاانعقادکیاگیاجس میں گاؤں کے مختلف اسکول،مکتب اورمدرسہ میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔اس کوئزکمپٹیشن کاانعقادبھیروامیں قائم نوجوانوں کی انجمن تنظیم الشباب نے کیاتھا۔کوئزکمپٹیشن کی سرپرستی امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈکے ناظم مولانامحمدشبلی القاسمی نے کی جب کہ صدارت ونظامت کے فرائض بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹرمولاناغفران ساجدقاسمی نے انجام دیئے۔اس موقع پربھیرواگاؤں سے تعلق رکھنے والے 63؍طلبہ وطالبات نے کوئزکمپٹیشن میں حصہ لیا۔کل53؍مساہمین میں سے 5؍نے پوزیشن حاصل کی جب کہ دیگرسات مساہمین کوخصوصی انعامات سے نوازاگیا۔صباانجم بنت محمدنفیس نے کوئزکمپٹیشن میں ٹاپ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اوراس طرح بھیرواکوئزکمپٹیشن میں بھیرواکی بیٹی نے اپنااوراپنے گاؤں کانام روشن کرتے ہوئے پہلے مقام پراپناقبضہ برقراررکھا،دوسری پوزیشن محمدالہام بن حافظ محمدنسیم نے حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن ایازدانش بن محمدشکیل،چوتھی پوزیشن شفاپروین بنت محمدکلام الدین اورپانچویں پوزیشن محمدرحمت اللہ بن محمدنسیم نے حاصل کی۔ان تمام پانچوں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کوانتظامیہ کی جانب سے ایک میڈل،ایک شیلڈ اورکتاب دی گئی جب کہ بریلینٹ انٹرنیشنل اسکول کھیری بانکاکے ڈائریکٹرمولاناسیف اللہ فہمی ندوی کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو1000روپے نقد،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو700 روپے اوربقیہ تیسری،چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو500۔500 روپے نقدرقم سے نوازاگیااورساتھ ہی ان کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کی خدمت میں علامتی چیک بھی پیش کیاگیا۔ان پانچ پوزیشن کے علاوہ سات طلبہ کوخصوصی انعامات سے نوازاگیاتھاچوں کہ ان طلبہ وطالبات کی پوزیشن نہیں آسکی تھی لیکن ان کی کارکردگی بہت نمایاں تھی اوران کے نمبرات بھی تقریباپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے قریب قریب تھے اس لئے انہیں خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔اس موقع پراپنے خصوصی خطاب میں مولانامحمدشبلی قاسمی نے کہاکہ بھیرواکوئزکمپٹیشن اپنے آپ میںا یک تاریخی کارنامہ ہےاورمیں اس کے منتظمین کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گاتاکہ اس طرح کے مسابقوں کے انعقادسے طلبہ وطالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کوبیدارکیاجاسکے اوران کے اندرایک تعلیمی انقلاب پیداکیاجاسکے۔
0 Comments