Latest News

مساجد تعمیر کرنا اور انہیں آباد رکھنا رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ انور شاہ کالونی دیوبند میں مسجد نور محمدیہ کی افتتاحی تقریب میں مولانا عمران کاندھلوی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
قاسم پورہ روڈ پرواقع علامہ انور شاہ کالونی میں حضرت میاں جی نور محمدؒ جھنجھانوی کی یاد میں قائم کی گئی مسجد نور محمدیہ میں نماز ادا کرکے اور دعاء کے ساتھ باضابطہ مسجد كا افتتاح کیاگیا، جس میں کثیر تعداد میں آس پاس کے لوگوں نے شرکت کی، اس دوران منعقد ایک روحانی مجلس میں علماءنے عوام کو نماز قائم کرنے اور مساجد کو آباد رکھنے کی تلقین کی۔
جمعرات کو نماز ظہر ادا کرکے مولانا محمد عمران کاندھلوی نے دعاءکرائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مساجد کو قائم کرنے اور مساجد کو آباد رکھنے والوں کا اللہ کے نزدیک بہت بڑا مقام و مرتبہ ہے۔ مولانا کاندھلوی نے کہاکہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگوں جن سے اللہ تعالیٰ اپنا گھر تعمیرکرانے اور اسے آباد کرانے کاکام لیتاہے۔ انہوں نے حاضرین مجلس سے بڑھ چڑھ کر مسجد کا تعاون کرکے اس کی تمام ضروریات کو پورا کرانے کی اپیل کی، ساتھ ہی کہاکہ مساجد کو نماز، تلاوت اور ذکرو اذکار سے آباد رکھنا ہی بڑا عمل ہے اسلئے اس میں بالکل کوتاہی نہ برتیں بلکہ اللہ کے گھر کے جو حقوق ہیں انہیں مکمل طورپر اداکریں۔ اس دوران مولانانے ملک و ملت اور مساجدکی حفاظت کے لئے رقت آمیز دعاء کرائی۔
اس موقع پر مسجد کے متولی و ذمہ داران مولانا مفتی محمد نعمان قاسمی نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بڑی بستی میں کوئی مسجد نہیں تھیں، یہ ہمارے لئے بڑی خوشی کا بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے اپنے اس گھر کی تعمیر اور خدمت کا کام لیاہے، انہوں نے اہل بستی سے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسجد کو اپنی نمازوں سے آباد رکھیں اور اس کے ہر امور کا خیال رکھیں کیونکہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور اس کے تمام ضروریات اور حقوق کی ادائیگی کی ساری ذمہ داری اہل بستی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مساجد کو آباد رکھنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رضاء حاصل ہوتی ہے اور جس سے اللہ راضی ہوتے ہیں وہ دونوں جہاں کا سب سے کامیاب ترین آدمی ہوتا ہے اسلئے تمام لوگ اپنی نمازوں اور عبادات سے مسجد کو آباد کرکے اس کا حق ادا کریں۔
اس دوران اہل بستی نے بھی مسجد کے قیام پر خوشی کااظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی وسیم احمد، ڈاکٹر چاند میاں، سید شاد میاں، ندیم احمد سمیت کثیر تعداد میں بستی کے لوگ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر