Latest News

عتیق احمد کو فرضی انکاؤنٹر کا خطرہ، سپریم کورٹ میں عرضی۔

نئی دہلی: مافیا لیڈر عتیق احمد نے امیش پال قتل کیس میں اپنی سیکورٹی کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عتیق احمد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوپی میں درج مقدمے کی سماعت کے لیے گجرات سے باہر نہ بھیجا جائے، ان کی حفاظت اور جان کو خطرہ ہے۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق عتیق احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ حنیف خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں احمد آباد جیل سے یوپی جیل میں مجوزہ منتقلی کی مخالفت کی گئی ہے۔ عتیق کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوپی حکومت کے کچھ وزراء کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ ان کا فرضی انکاؤنٹر کیا جا سکتا ہے۔
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ مافیا کو مٹی میں ملا دیں گے ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بھی گاڑی کے الٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ایسے میں عتیق احمد نے عرضی میں استدعا کی ہے کہ اگر انہیں بھی یوپی لایا جاتا ہے تو انہیں سینٹرل فورس کے تحفظ میں لایا جائے۔ بصورت دیگر ان کے مقدمات صرف ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چلائے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر