Latest News

بمبئی یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر ممبر اور انقلاب کے سابق رکن خوشنویس افتخار احمد اثر کا انتقال۔

ممبئی: یواین آئی۔
بمبئی یونین آف جرنلسٹ اور سابق رکن انقلاب خوشنویس افتخار احمد اثر کا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ۷۵ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ( انا للہ وانا الیہ راجعون )۔ 
ذرائع کے مطابق وہ اپنے گھر میں دو پہرکے وقت اچانک گر پڑے اور ان کی حرکت قلب بند ہوگئی۔ مرحوم شمالی ممبئی کے مالونی ملاڈ کے علاقے گیٹ نمبر ۶ کی جولیس واڑی میں رہائش پذیر تھے انہیں فوری طور پر بذریعہ ان کے آبائی وطن ضلع جونپور کے شاہ گنج لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، ۳ بیٹیاں اور ۲ / بیٹے شامل ہیں۔ مرحوم افتخار احمد ( اثر )نے تقریباً ۳۸،برس تک روزنامہ انقلاب میں بطور کا تب خدمات انجام دیں۔ ان کے بہترین خط کی وجہ سے وہ خاص طور پر شہ سرخی کی کتابت کیا کرتے تھے۔ ملازمت کے دوران وہ ممبئی کے صحافیوں کی تنظیم بمبئی یونین آف جرنلسٹ (بی یو جے) سے بھی وابستہ رہے اور اس کے فعال رکن رہے۔وہ مدرسی سے فارغ تھے،مرحوم افتخار احمد نے پہلے۲۰۰۰_ ۱۹۹۰ء کے عشرے میں کاتب حضرات کے حقوق کے لیے کافی جدوجہد کی اور اب بھی لبرل کورٹ میں ۲۰۱۰ء تک کاتب حضرات کے لیے مصرف عمل رہے۔
انقلاب کے ایک سابق رکن عبدالحی انصاری نے افتخار احمد (اثر ) حضرت مولانا حسین احمد مدنی کے خلیفہ اجل مولانا شاہ عبداللہ (بہار) کے متوسلین میں سے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد انہوں نے مولانا حسین احمد مدنی کے دوسرے خلیفہ حضرت مولانا محمد اظہر رانچی سے بیعت کی تھی۔ ان کی نیک سیرت کی وجہ سے برادران وطن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کے معتقد تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر